ETV Bharat / sports

Harbhajan to Be AAP's Rajya Sabha Candidate: عام آدمی پارٹی ہربھجن سنگھ کو راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے - sports university in Jalandhar

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کو عام آدمی پارٹی پنجاب سے دو سالہ انتخابات میں راجیہ سبھا بھیج سکتی ہے۔ Harbhajan to Be AAP's Rajya Sabha Candidate

ہربھجن سنگھ
ہربھجن سنگھ
author img

By

Published : Mar 17, 2022, 8:05 PM IST

راجیہ سبھا میں ممبران پارلیمنٹ کی تعداد میں اضافے کے قوی امکانات کے پیش نظر عام آدمی پارٹی جلد ہی راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی نو منتخب عام آدمی پارٹی حکومت اسپورٹس یونیورسٹی کی کمان بھی ہربھجن سنگھ کو سونپ سکتی ہے۔Sports University in Jalandhar

اہم بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ بھگونت مان نے جالندھر میں اسپورٹس یونیورسٹی قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ عآپ کی جیت کے فوراً بعد ہربھجن سنگھ نے ٹویٹر پر بھگونت مان کو مبارکباد دی تھی۔

ہربھجن سنگھ نے کہا تھا کہ 'عام آدمی پارٹی اور میرے دوست بھگونت مان کو پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد۔ انہوں نے چندی گڑھ میں حلف نہ لینے کے فیصلے پر کہا تھا یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ بھگونت مان شہید بھگت سنگھ کے گاؤں کھٹکڑکلان میں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیں گے۔

ہربھجن نے کھٹکڑکلان گاؤں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف کے حوالے سے کہا کہ کیا تصویر ہے۔ مان کے لیے یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے لکھا یہ پنجاب میں عآپ کی پہلی جیت ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 117 اسمبلی حلقوں میں سے 92 پر عام آدمی پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔ پنجاب میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹیں آئندہ ماہ خالی ہو جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.