وشاکھاپٹنم:تجربہ کار کرکٹر ہنوما وہاری نے سیزن کے پہلے میچ میں بنگال کے ساتھ ڈرا کھیلنے کے بعد کپتانی چھوڑ دی۔ اس کے بعد رکی بھوئی کو رنجی ٹرافی کے بقیہ سیزن کے لیے آندھرا کا کپتان بنایا گیا ہے۔ وہ ممبئی کے خلاف گروپ بی کے دوسرے میچ میں الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
وہاری نے ہندوستان کے لیے پچھلی بار 2022 میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں میچ کھیلا تھا اور اب ان کی نظریں ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے پر ہیں۔ وشاکھاپٹنم میں منعقدہ پہلے رنجی میچ میں انہوں نے اپنی واحد اننگز میں 51 رنز بنائے تھے۔ پچھلے سیزن میں، انہوں نے آندھرا کی کپتانی کی اور ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچایا۔
گزشتہ سیزن میں انہوں نے 14 اننگز میں 35 کی اوسط سے 490 رنز بنائے تھے جن میں دو نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ اس کے بعد وہ ساؤتھ زون کے لیے دلیپ ٹرافی میں اور سوراشٹرا کے خلاف ریسٹ آف انڈیا کی جانب سے ایرانی کپ کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنوں سے دی شکست
انہوں نے کہاکہ کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد اپنی بیٹنگ پر مکمل طور پر توجہ مرکز کرنے کی کوشش کریں گے۔اضافی ذمہ داری کی وجہ سے کارکردگی تھوڑی متاثر ہوئی ہے لیکن آنے والے دنوں میں وہ پھر سے پرانے فارم میں واپس لوٹ جائیں گے۔
یو این آئی