ETV Bharat / sports

دنیائے کرکٹ نے گلین میکسویل کی ڈبل سنچری کو شاندار اننگز قرار دیا - میکسویل کی اننگز پر تبصرہ

کرکٹ کی دنیا نے آسٹریلوی بلے باز گلین میکسویل کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری کی تعریف کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز میں سے ایک قرار دیا ہے۔ Glenn Maxwell double ton

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 8, 2023, 10:11 PM IST

ممبئی: میکسویل کی اننگز پر تبصرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ ون ڈے کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ جب مختلف قسم کے شاٹس کھیلنے کی بات آتی ہے تو اس میں میکسویل کا نام سب سے اوپر آتا ہے اور جب آپ اس طرح کی شاٹ کھیلنے لگتے ہیں پھر گیندباز کے پاس بچنے کے لیے زیادہ آپشن نہیں رہتا ہے۔ میں خوش قسمت ہوں کی اس دن میں اسٹیڈیم میں دوسرے وکٹ پر تھا جس دن گلین میکسویل نے اکیلے اس ہدف کا تعاقب کیا تھا۔

آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ پونٹنگ نے کہا کہ میکسویل کی طرف سے ایک ایسی چیز ہوئی ہے جس کے بارے میں ہم بہت لمبے عرصے تک بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اننگز کسی ٹیم کے لیے کیا کر سکتی ہے یہ ناقابل یقین پیدا کر سکتی ہے کہ آپ کہیں سے بھی میچ جیت سکتے ہیں۔ ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ مبارک ہو، گلین میکسویل واضح طور پر اب تک کی بہترین ون ڈے اننگز ہے۔ میری رائے میں وہ ہمیشہ سے دنیا کا سب سے دلچسپ کھلاڑی رہا ہے۔

سچن تنڈولکر نے بھی میکسویل کی تعریف کی۔ انہوں نے افغانستان کے ابراہیم زدران کی تعریف کرنے کے بعد میکسویل کے بارے میں کہا کہ سب سے زیادہ دباؤ سے لے کر شاندار کارکردگی تک یہ میں نے اپنی زندگی میں ون ڈے کی بہترین اننگز دیکھی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماسٹر بلاسٹر نے لکھا کہ زندگی اور کرکٹ میں بہت سے مماثلتیں ہیں۔ کبھی کبھی جو چیز آپ کو پیچھے کھینچتی ہے وہی آپ کو آگے بھی بڑھاتی ہے۔

  • Life and cricket have many parallels. Sometimes, like a spring, what pulls you back is also what propels you forward.

    During yesterday’s game, @Gmaxi_32’s cramps constrained his footwork. He had to stay put at the crease, but that enabled him to have a steady head, watch the… pic.twitter.com/8ZEp6m6gC8

    — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سچن نے آگے لکھا کہ کل کھیل کے دوران میکسیول کے درد نے اس کے پاؤں کو کام کرنے سے روک دیا اور اس نے اپنے پیر کو کریز میں مستحکم کردیا، لیکن اس نے مستحکم سر، گیند کو قریب سے دیکھنے اور اپنے ہاتھ سے میچ کو اپنی جھولی میں ڈال دیا، ایسا صرف ایک غیر معمولی بلے باز ہی کرسکتا ہے۔ گیم کے مختلف فارمیٹس اور مراحل میں مختلف فٹ ورک کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی کوئی فٹ ورک نہیں، زبردست فٹ ورک بن جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ میکسویل کی اب تک کی سب سے بڑی ون ڈے اننگز، آپ کہہ سکتے ہیں کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ اس شاندار بلے بازی اور فتح کے بعد گلین میکسویل کی اہلیہ بھی بہت خوش نظر آئیں اور انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اور میرے نئے بچے کے لیے ایک خوبصورت لمحہ ہے۔ واضح رہے کہ گلین میکسویل کی بیوی وینی رامن نے دو ماہ قبل اپنے بچے کو جنم دیا تھا۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کہ میکسویل، یہ صرف تم ہی کرسکتے تھے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.