ETV Bharat / sports

پاکستان کی بار بار کپتان بدلنے کی عادت پرانی ہے: ایان چیپل - پاکستان کرکٹ ٹیم

عظیم آسٹریلوی کرکٹر ایان چیپل نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بار بار کپتان تبدیل کرنے کی عادت پرانی ہے۔ Ian Chappell praises Babar Azam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 7:59 PM IST

سڈنی: آسٹریلیائی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ایان چیپل نے آسٹریلیا پاکستان ٹیسٹ سیریز سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے پر کہا کہ یہ بار بار اپنے کپتانوں کو تبدیل کرنا ان کی پرانی عادت ہے۔ شان مسعود 2009 کے بعد سے پاکستان کے نویں ٹیسٹ کپتان ہیں۔

این چیپل نے 'وائیڈ ورلڈ آف' پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، میرے خیال میں بابر اعظم بہت اچھا کھلاڑی ہے۔ وہ اب بھی پاکستانی ٹیم میں شامل ہے اور شاید انہیں کوئی بہتر کپتان مل جائے لیکن یہ پاکستان کا خاصہ ہے کہ وہ اکثر کپتان بدلتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں خراب کارکردگی کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد بابراعظم نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلامی بلے باز شان مسعود کو نیا ٹیسٹ کپتان مقرر کیا ہے۔

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف پرتھ (14-18 دسمبر)، میلبورن (26-30 دسمبر) اور سڈنی (3-7 جنوری، 2024) میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان نے آخری بار 2019/20 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا اور میزبان ٹیم نے دونوں ٹیسٹ میچز اننگز کے فرق سے جیت کر سیریز 2-0 سے جیت لی تھی۔

ایان چیپل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے پاس اس وقت کچھ اچھے تیز گیند باز ہیں لیکن آسٹریلیا کی پچوں کے باؤنس نے انہیں ہمیشہ پریشان کیا ہے۔ اگر آپ آسٹریلوی ٹیم کو دیکھیں جس میں اسٹارک، کمنز اور ہیزل ووڈ شامل ہیں، یہ لوگ پچ کی اضافی باؤنس سے پاکستانی بلے بازوں کو پریشان کر سکتے ہیں۔ جس سے پاکستان کے لیے یہ سیریز آسان ہونے والی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.