ETV Bharat / sports

Chetan Sharma on Cricket Future اسکولی بچوں میں مستقبل کے کپل اور سچن چھپے ہیں، چیتن شرما

اترپردیش کے لکھنؤ میں اسکول چلڈرن لیگ کے مینٹور کے طور پر آئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چیتن شرما نے کہا کہ 'اسکولی بچوں میں مستقبل کے کپل دیو اور سچن تنڈولکر چھپے ہیں۔' Chetan Sharma on school children Talent

اسکولی بچوں میں مستقبل کے کپل اور سچن چھپے ہیں، چیتن شرما

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 10:09 AM IST

لکھنؤ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی چیتن شرما کا ماننا ہے کہ اسکول کے بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو تلاش کر کے ملک میں نوجوان کرکٹ کھلاڑیوں کی ایک بڑی بریگیڈ تیار کی جا سکتی ہے۔ چیتن، جو نواب نگری میں اسکول چلڈرن لیگ کے مینٹور کے طور پر آئے تھے، نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ "مجھے یقین ہے کہ اسکول کی سطح پر کھیلوں کے تئیں بچوں کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرکے، انہیں قومی سطح پر اس کھیل کے لیے تیار کیا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی سچن تنڈولکر اور کپل دیو جیسے عظیم کھلاڑی بھی کسی نہ کسی موقع پر اسکول چھوڑ چکے تھے۔ ان اسکولوں میں مستقبل کے ستارے چھپے ہوئے ہیں جن کی صحیح وقت پر شناخت اور پرورش کی ضرورت ہے۔

انہوں کہا کہ ''میں ان نونہالوں کو ڈھونڈنے اور تراشنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔ میں نے کبھی کسی قومی اور نامور اکیڈمی کا کوچ بننے کی تمنا نہیں کی اور نہ ہی میں نے کبھی شہرت کے لیے بھاگ دوڑ کی لیکن جب کسی کو ان اسکول کے بچوں کو تیار کرنے کے لیے میری ضرورت ہوگی تو میں اس کے سامنے ضرور حاضر ہوں گا۔ میرا ماننا ہے کہ ان بچوں کے مستقبل میں پیسہ کبھی رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، اس لیے اسپانسرز کو ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سامان کے لیے ان کی مالی مدد کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Khelo India کھیلو انڈیا کیلئے 3200 کروڑ روپے کا بجٹ پاس، انوراگ

آریہ ورت کرکٹ اکیڈمی کے زیراہتمام 9 جولائی سے لکھنؤ چیلنجرز سلیبرٹی لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مقابلہ تین مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ چیتن نے کہا کہ آریہ ورت کرکٹ اکیڈمی لکھنؤ میں نئے کرکٹرز کو ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کرنے جا رہی ہے۔ یوپی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، بس اسے پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سونو پانڈے نے بتایا کہ ٹورنامنٹ پہلے دو مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد تیسرا مرحلہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں لکھنؤ کی 16 ٹیموں کے درمیان مقابلہ کرایا جائے گا۔ اس کے لیے لکھنؤ کے تمام اسکولوں کو شرکت کے لیے دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.