ETV Bharat / sports

ٓAsia Cup 2023 اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے، جاوید میاں داد - پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے ایشیا کپ 2023 کے بی سی سی آئی کے فیصلے پر نکتہ چینی کی۔ Javed Miandad Statements On Aisa Cup

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:11 AM IST

نئی دہلی: ایشیا کپ کے حوالے سے بیان بازی تیز ہوگئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کے فیصلے کے باعث سابق پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی ہے تو پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے۔ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بی سی سی آئی نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر یہ ٹورنامنٹ کسی نیوٹرل مقام پر منعقد ہوتا ہے تو وہ اس میں شرکت کرے گا۔ بھارت نے اس ایشیا کپ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارت کے اس فیصلے سے پاکستان میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سابق پاکستانی بلے باز جاوید میانداد ناراض ہوگئے اور انہوں نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو ہمیں بھی بھارت کا دورہ نہیں کرنا چاہیے۔

پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے ایشیا کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو میزبانی کا موقع مل رہا ہے، ایسی صورتحال میں آئی سی سی کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایسے معاملات کو حل کرنا چاہیے۔ یہی نہیں جاوید میانداد نے بی سی سی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے 'گو ٹو ہیل' کا لفظ استعمال کیا۔ بتادیں کہ ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے تنازعہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے حالیہ اجلاس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے واضح طور پر کہا تھا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ اگر یہ ٹورنامنٹ کہیں اور منعقد ہوتا ہے تو تبھی بھارتی ٹیم اس میں حصہ لے گی۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان پر جاوید میانداد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کو تمام ٹیموں کے لیے ایک اصول بنانا چاہیے، جس کے مطابق اگر کوئی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بھارت کا کراؤڈ کافی برا سلوک کرتا ہے اگر بھارتی ٹیم کو شکست ہوجاتی ہے تو شائقین بے قابو ہوجاتے ہیں۔ بتا دیں کہ اس بار پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے، لیکن بھارت نے وہاں جانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ اگر بھارت ان کے ملک میں ایشیا کپ کھیلنے نہیں آتا تو وہ بھی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کھیلنے بھارت نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : Asia Cup 2023 پاکستان کے بجائے اس ملک میں ہو سکتا ہے ایشیا کپ کا انعقاد، مارچ میں ہوگا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.