لاہور سابق آئی سی سی امپائر اور پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اسد رؤف دل کا دورہ پڑنے سے 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی پاکستان سمیت دنیا کے کرکٹ شائقین میں مایوسی پھیل گئی۔ Former ICC elite umpire Asad Rauf passes away
بتادیں کہ چند روز قبل ایک وائرل ویڈیو میں سابق کرکٹر اسد رؤف کو لاہور کے لنڈا بازار میں جوتوں اور کپڑوں کی دکان چلا تے ہوئے نظر آئے تھے۔ پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے اسد رؤف کے اچانک انتقال پر ٹویٹ کر کے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے سنہ 2013 میں بی سی سی آئی نے ان پر فکسنگ کے الزام میں پابندی لگا دی تھی، تاہم انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
پاکستان کے سابق آئی سی سی ایلیٹ امپائر اسد رؤف جنہوں نے 2000 سے 2013 کے درمیان 231 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کی اور آئی سی سی کے ٹاپ امپائر میں سے رہے۔ انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔