ETV Bharat / sports

T20 World Cup سابق بھارتی کرکٹر نے ٹیم انڈیا کو 'چوکر' قرار دیا

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 3:43 PM IST

ٹیم انڈیا T20 ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھو بھارت کو 10 وکٹوں کی شرمناک شکست پر لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیو نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دیا ہے۔T20 World Cup

FORMER GREAT INDIAN PLAYER KAPIL DEV CALLED TEAM INDIA CHOKERS
سابق بھارتی کرکٹر نے ٹیم انڈیا کو 'چوکر' قرار دیا

نئی دہلی: لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیو نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی بھارت کی شرمناک پر موجودہ بھارتی ٹیم کو ' چوکر' قرار دیا ہے۔ کھیلوں میں 'چوکرز' ایسی ٹیموں کو کہا جاتا ہے جو اہم میچ جیتنے میں ناکام رہتی ہیں۔

گزشتہ چھ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کے بعد پانچویں بار ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہے۔ کپل دیو نے کہا کہ میں زیادہ سخت تنقید نہیں کروں گا کیونکہ یہ وہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ہمیں ماضی میں جشن منانے کا موقع دیا ہے، لیکن ہاں ہم انہیں چوکر کہہ سکتے ہیں۔ وہ ٹھیک ہے، اس سے کوئی انکار نہیں کرے گا کہ اتنے قریب آنے کے بعد ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بھارت کو سنہ 1983 میں ورلڈ کپ جیتنانے والے کپتان نے تاہم کہا کہ شائقین کو سیمی فائنل میں ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ' میں مانتا ہوں، بھارت نے خراب کرکٹ کھیلی، لیکن ہم صرف ایک میچ کی بنیاد پر زیادہ تنقید نہیں کر سکتے۔'

انہوں نے کہا کہ دیکھو اب جب میچ ختم ہو چکا ہے تو یہ ناانصافی ہے کہ ہم بھارتی ٹیم پر سخت تنقید کریں۔ وہ اچھا نہیں کھیلے اور تنقید جائز ہے۔ لیکن جہاں تک اس میچ کا تعلق ہے تو انگلینڈ نے پچ کو بہتر انداز میں پڑھا اور بہتر کرکٹ کھیلا۔

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی میں آئی سی سی کا خطاب آخری بار سنہ 2013 میں جیتا تھا، جب اس نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد ٹیم نے 2014 کا T20 ورلڈ کپ (فائنل) جیتا۔

2015 ODI ورلڈ کپ (سیمی فائنل)، 2016 T20 ورلڈ کپ (سیمی فائنل)، 2017 چیمپئنز ٹرافی (فائنل)، 2019 ODI ورلڈ کپ (سیمی فائنل) کے ناک آؤٹ مراحل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم 2021 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور 2022 کے T20 ورلڈ کپ (سیمی فائنل) میں بھی ہار گئی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.