ETV Bharat / sports

Bangladesh VS West Indies T20: بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی 20 بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج رات 11 بجے شروع ہوگا۔

Bangladesh VS West Indies T20
Bangladesh VS West Indies T20
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 7:34 PM IST

ڈومنیکا: بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہفتہ کو کھیلے جانے والا پہلا ٹی 20 بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ونڈسر پارک میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔ شکیب نے اپنی 15 گیندوں کی اننگ میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر نورالحسن نے 16 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے The first T20 match between Bangladesh and West Indies was canceled due to rain۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی عمدہ گیند بازی کی وجہ سے بنگلہ دیش کے کسی بلے باز کو کریز پر ٹکنے نہیں دیا۔ کیریبین ٹیم کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے تین اوورز میں 21 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہیڈن والش نے تین اوورز میں 24 رن دے کر دو وکٹ جھٹکے۔ اوڈین اسمتھ، عقیل حسین اور اوبید میک کوئے کے نام بھی ایک ایک وکٹ رہا۔

مزید پڑھیں:

بنگلہ دیش کی ٹیم 13 اوور میں 105 رنوں پر آٹھ وکٹ گنواچکی تھی، جب بارش کے سبب میچ کوروکناپڑا۔ کافی دیر تک بارش ہونے کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کومنسوخ کر دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.