ETV Bharat / sports

IND v AUS Test ڈھائی دنوں میں ٹیسٹ میچ ختم ہونا اچھی علامت نہیں ہے، گمبھیر

author img

By

Published : Mar 8, 2023, 4:19 PM IST

سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے ٹیسٹ میچ ڈھائی دنوں میں ختم ہونے پر کہاکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اچھا اشارہ نہیں ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے تین ٹیسٹ صرف تین دن کے اندر ختم ہو گئےجس پر بحث جاری ہے۔ I won't appreciate Test matches finishing in 2.5 days , Gautam Gambhir

Finishing Test in two-and-a-half days is not a good sign
ڈھائی دنوں میں ٹیسٹ میچ ختم ہونا اچھی علامت نہیں ہے

نئی دہلی: سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ ڈھائی دنوں میں ختم ہونا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کے پہلے تین ٹیسٹ صرف تین دن کے اندر ختم ہو گئے۔ پہلے تین ٹیسٹ میچوں کی پچز کی نوعیت کے حوالے سے بحث جاری ہے۔ اس دوران گمبھیر نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کو ڈھائی دن میں ختم کرنا اچھی بات نہیں ہے۔

گمبھیر نے اسپورٹس ٹوڈے کو بتایاکہ 'انہیں لگتا ہے کہ ٹرننگ ٹریک پر کھیلنا ٹھیک ہے، لیکن میں ڈھائی دن میں ٹیسٹ میچ ختم ہونے کی کبھی تعریف نہیں کروں گا۔ ہم ایسے دلچسپ میچ دیکھنا چاہتے ہیں جیسے ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کے دوران دیکھا تھا۔ میچ چوتھے یا پانچویں دن چلا تو اچھا ہے، لیکن ڈھائی دن بہت کم ہیں۔

بتادیں کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کل یعنی 9 مارچ سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کے خلاف چار میچوں کی بارڈر گواسکر سیریز میں بھارت 2-1 سے آگے ہے۔ اگر ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف احمد آباد میں ہونے والا چوتھا ٹیسٹ میچ جیت لیتی ہے تو وہ اپنے گھر پر لگاتار 16ویں ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرے گی۔ فی الحال بھارت نے گھریلو میدان پر پر لگاتار 15 ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

اس کے علاوہ اگر بھارتی ٹیم چوتھا ٹیسٹ میچ جیتی ہے تو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔ اگر ٹیم انڈیا کو احمد آباد ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف جیتنا ہے تو اسے پہلی اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنا ہوگا۔ اندور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.