ETV Bharat / sports

Fifa Womens World Cup جاپان نے اسپین کو ہرا کر گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن کی حاصل - فاتح ٹیم کے لیے دو گول کیے

جاپان نے پیر کو فیفا خاتون ورلڈ کپ 2023 کے گروپ سی میں اسپین کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔

جاپان نے اسپین کو ہرا کر گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن کی حاصل

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 6:26 PM IST

ویلنگٹن:ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں ہیناٹا میازاوا (12ویں، 40ویں منٹ) نے فاتح ٹیم کے لیے دو گول کیے جبکہ ریکو یوکی (29ویں منٹ) اور مینا تناکا (82ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔

جاپان کو ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری جیت دلانے والی میازاوا نے 12ویں منٹ میں اسپین کی بیک لائن میں جگہ بنائی اور جون اینڈو کے پاس کی مدد گول داغ کر اپنی ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ یوکی نے اسپین کی سینٹر بیک آئرین پریڈس کو شکست دے کر 29ویں منٹ میں برتری کو دگنا کردیا۔

پہلے ہاف میں اسپین نے 77 فیصد گیند اپنے قبضے میں رکھی لیکن یورپی ٹیم گول کرنے کا ایک بھی موقع پیدا نہ کر سکی۔ میازاوا نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل یوکی سے پاس لے کر جاپان کا تیسرا گول کیا۔

جاپان 3-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد میچ میں پرسکون نظر آیا اور اسپین کو اپنے ہاف تک پہنچنے کے کم موقع دیئے۔ تاناکا نے 82ویں منٹ میں گول کر کے جاپان کی بڑی فتح پر مہر ثبت کر دی۔

جاپان نے پہلے مرحلے میں اپنے تمام میچ بغیر کسی گول کے جیت لیے۔ سپر 16 میں جاپان کا مقابلہ ناروے سے ہوگا جبکہ اسپین کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:FIFA Women's World Cup فیفا ویمنز ورلڈ کپ میں مراقش، کولمبیا نے الٹ پھیر کیا

دن کے دوسرے گروپ سی میچ میں، زامبیا نے کوسٹا ریکا کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔ زامبیا کی پہلی ورلڈ کپ جیت میں لوشومو میومبا (تیسرے منٹ)، باربرا بانڈا (31ویں منٹ) اور ریچل کنڈانجی (90+3ویں منٹ) نے گول داغے۔ ڈیفنی مونگے کے گول (47ویں منٹ) کے باوجود کوسٹاریکا اس ٹورنامنٹ میں فتح کا مزہ نہ چکھ سکی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.