ETV Bharat / sports

Fifa Women World Cup باندہ نے ویمنز ورلڈ کپ کا 1000 واں گول کیا - زامبیا کی 23 سالہ کپتان نے اپنے ہوشیار رن اپ

زامبیا کی باربرا باندا نے پیر کو کوسٹاریکا کے خلاف گروپ سی مقابلے کے 31 ویں منٹ میں پنالٹی کک کے ذریعے خواتین کے ورلڈ کپ کی تاریخ کا 1000 واں گول کیا۔

باندہ نے ویمنز ورلڈ کپ کا 1000 واں گول کیا

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 7:36 PM IST

ویلنگٹن:زامبیا کی 23 سالہ کپتان نے اپنے ہوشیار رن اپ کے ساتھ گول کیپر ڈینیلا سولیرا کو چکما دیا اور گیند کو آسانی سے گول پوسٹ میں پہنچادیا۔ اس کے فوراً بعد فیفا نے باندہ کو سوشل میڈیا پر مبارکباد پوسٹ کی۔

گزشتہ دو مقابلوں میں ہارنے والی زامبیا آخر کار کوسٹاریکا کو 3-1 سے شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ مہم کا اختتام مثبت انداز میں کیا۔ کوسٹا ریکا جیت کا مزہ چکھے بغیر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

غورطلب ہے کہ زامبیا پہلی بار خواتین کے عالمی کپ میں حصہ لے رہی تھی۔ خواتین کے ورلڈ کپ میں اس ٹیم کا دوسرا گول تھا۔ زامبیا کا پہلا گول میچ کے تیسرے منٹ میں لوشومو میومبا نے کیاتھا۔

دوسری طرف یلنگٹن، 31 جولائی (یو این آئی) جاپان نے پیر کو فیفا خاتون ورلڈ کپ 2023 کے گروپ سی میں اسپین کو یکطرفہ مقابلے میں 4-0 سے شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے۔

ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں ہیناٹا میازاوا (12ویں، 40ویں منٹ) نے فاتح ٹیم کے لیے دو گول کیے جبکہ ریکو یوکی (29ویں منٹ) اور مینا تناکا (82ویں منٹ) نے ایک ایک گول کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa Womens World Cup جاپان نے اسپین کو ہرا کر گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن کی حاصل

جاپان کو ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری جیت دلانے والی میازاوا نے 12ویں منٹ میں اسپین کی بیک لائن میں جگہ بنائی اور جون اینڈو کے پاس کی مدد گول داغ کر اپنی ٹیم کا کھاتہ کھولا۔ یوکی نے اسپین کی سینٹر بیک آئرین پریڈس کو شکست دے کر 29ویں منٹ میں برتری کو دگنا کردیا

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.