ETV Bharat / sports

شامی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، چاہر نے نام واپس لیا

Fast Bowler Mohammad Shami Ruled Out محمد شامی فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

شامی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، چاہر نے نام واپس لیا
شامی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر، چاہر نے نام واپس لیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 7:49 PM IST

ممبئی:بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہاکہ ٹیسٹ سیریز میں محمد شامی کی شرکت ان کی فٹنس پر منحصر تھی لیکن بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے ان کی فٹنس کومنظوری نہیں دی اور فاسٹ باؤلر کو دو ٹیسٹ میچوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔"

اس کے علاوہ دیپک چاہر والد کی بیماری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ آکاش دیپ کو چاہر کے متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شریاس ایر 17 دسمبر کو جوہانسبرگ میں پہلے ون ڈے کے اختتام کے بعد ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوں گے۔

بی سی سی آئی نے کہا کہ ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ راہل دراوڑ، بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، بولنگ کوچ پارس مہمبرے اور فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہوں گے اور انٹر اسکواڈ گیمز اور ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کی نگرانی کریں گے۔

ون ڈے ٹیم کو انڈیا اے کے کوچنگ اسٹاف کی مدد ملے گی جس میں بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک، بولنگ کوچ راجیب دتہ اور فیلڈنگ کوچ اجے راترا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سچن تنڈولکر کے بعد دھونی کا جرسی نمبر سات ریٹائر

ہندوستان کی ون ڈے ٹیم: رتوراج گائیکواڑ، سائی سدرشن، تلک ورما، رجت پاٹیدار، رنکو سنگھ، شریاس آئیر، کے ایل راہل (کپتان)، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادو، یوزویندر چہل، مکیش کمار، ایوین خان، ارشدیپ سنگھ، آکاش دیپ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.