ETV Bharat / sports

Mohammad Shami بمراہ کے آنے سے ہماری گیند بازی مضبوط ہوئی، شامی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 5:58 PM IST

طویل عرصے تک جسپریت بمراہ کی کمی محسوس کرنے کے بعد ہندوستان کے تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی نے کہا ہے کہ ان کی واپسی سے ہندوستانی گیند بازی مضبوط ہوگئی ہے۔

بمراہ کے آنے سے ہماری گیند بازی مضبوط ہوئی: شامی

کولمبو:بھارت کے تیز گیندباز محمد شامی نے کہاکہ طویل وقت سے ہمارے پاس جسی (بمراہ) نہیں تھا، اس لئے ہمیں اس کے جیسے اچھے کھلاڑی کی کمی محسوس ہوئی۔جسپریت بمراہ کی واپسی بھارتی ٹیم کو مضبوطی ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ آپ کو کبھی کبھی ایسا لگتا ہے، 'کاش یہ کھلاڑی وہاں ہوتا تاکہ آپ کا مجموعہ سیٹ ہوسکے۔ اس لیے جسی کے ہونے سے، خاص طور پر محدود اوورز کے فارمیٹ میں، ہماری گیند بازی بہت مضبوط ہو گئی ہے۔ وہ فٹ نظر آرہے ہیں اور اچھا کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ ہم ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کمر میں اسٹریس فریکچر کی وجہ سے بمراہ تقریباً 11 ماہ تک کرکٹ سے دور رہے اور انہوں نے رواں آئرلینڈ کے ٹی 20 دورے کے لیے ٹیم میں واپسی کی۔ شامی کو یقین ہے کہ بمراہ، سراج اور ان کی تکڑی ایشیا کپ اور اس کے بعد ہونے والے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

شامی نے کہاکہ بڑے میچوں کے لیے ہمیشہ اچھی تیاری ہوتی ہے کیونکہ ہم نے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں صورتحال کا زیادہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے پاس مہارت اور باؤلنگ لائن اپ ہے، اس لیے ہمیں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے ایک بات کہنی ہے کہ جب بھی ون ڈے میچ آتے ہیں تو توجہ مرکوز کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ لہذا ہمیں توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور مناسب منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ میرے پاس نئی گیند ہے یا ٹیم کو میچ کے دوران کسی بھی مرحلے میں میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوتا ہوں۔ مجھے نئی گیند یا پرانی گیند سے گیند بازی کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ ہم تینوں (بمراہ، شامی اور سراج) بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں، اس لیے یہ مینجمنٹ پر منحصر ہے کہ کون کھیلے گا۔ صرف ایک ہی مقصد ہے، میدان میں جا نا اوراپنا صد فیصد دینا ہے۔ اگر ہم اپنا صد فیصد دیتے ہیں تو نتائج ہمارے حق میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Hardik Pandya پاکستان کے خلاف دباؤ میں اچھی کرکٹ کھیلنے پر پانڈیا کی توجہ

ہندوستان ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 ستمبر کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف کرے گا، جبکہ اس کا دوسرا مقابلہ گروپ اے میں 4 ستمبر کو نیپال کے خلاف ہو گا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.