ETV Bharat / sports

India In Special Olympics ہندوستان نے ریکارڈ 202 تمغوں کے ساتھ برلن کوکہا الوداع - ریکارڈ 202 تمغوں کے ساتھ برلن کوکہا الوداع

امیدوں اور جوش سے بھری ہندوستانی ٹیم نے 2023 اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں اپنی مہم کا اختتام ریکارڈ 202 تمغوں کے ساتھ کیا۔

ہندوستان نے ریکارڈ 202 تمغوں کے ساتھ برلن کوکہا الوداع

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 7:58 PM IST

برلن:ہندوستان کے متاثر کن ایتھلیٹس نے ختم ہونے والے ایونٹ میں 76 طلائی، 75 چاندی اور 51 کانسے کے تمغے جیتے، جس میں آخری دن رنرز نے قیمتی شراکت کی۔

ہندوستان نے ٹریک پر آخری دن دو طلائی، تین چاندی اور ایک کانسہ سمیت چھ تمغے حاصل کیے۔ آنچل گوئل (408 میٹر، ویمنز لیول بی) اور رویمتی ارومگم (400 میٹر، ویمنز لیول سی) نے پوڈیم پر اعلیٰ اعزاز حاصل کیا۔ منی جیولن (لیول بی) میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے ساکیت کنڈو نے مردوں کے لیول بی 400 میٹر میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا۔

برلن گیمز میں ہندوستانی دستے کی کارکردگی پر، ڈاکٹر ملیکا نڈا، صدر، اسپیشل اولمپکس انڈیا نے کہا، "ہمارے زیادہ تر ایتھلیٹس کو مختلف قسم کے سماجی امتیازات کا سامنا کرنا پڑا ہے اورمختلف شعبوں میں انہیں معاشرے کا غیر فعال رکن سمجھاگیا ہے۔ یہ خیال غلط ہے۔ کھیل کے میدان میں ان کی کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ وہ طاقت، رفتار، ارتکاز اور نظم و ضبط دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ اس سے باہر کےلوگوں کی آنکھیں کھلیں گی اور یہ ثابت ہوجائے گا کہ ہمیں اس تحریک کو وسعت دینے اور اسے مزید جامع بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hockey India نیشنل کیمپ کیلئے ہاکی کے 39 کھلاڑیوں کا انتخاب

برلن گیمز کا اختتام برانڈنبرگ گیٹ پر ایک شام کے اجتماع کے ساتھ ہوا، جس میں ہر ٹیم کے اراکین کو اتحاد کے جذبے کی نمائندگی کرنے اور خصوصی اولمپک تحریک کی اہمیت کو سامنے لانے کے لئے ایک اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.