لاہور:ٹوئٹر پر شاہین کی وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ 100 وکٹیں مکمل ہوگئیں لیکن مزید اور لینی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے داماد شاہین و مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اس محنت کو جاری رکھنا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں شاہین کے لیے مزید ریکارڈ اور کامیاب ہونے کے لیے دعا بھی کی۔
شاہین آفریدی نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں، قومی کرکٹر نے سری لنکا کے نشان مدوشکا کو آؤٹ کرکے 100 ویں وکٹ حاصل کی۔
شاہین آفریدی 100 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے والے 19 ویں پاکستانی کھلاڑی ہیں،فاسٹ بولر نے اپنے 26 ویں ٹیسٹ میچ میں 100 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Jasprit Bumrah جسپریت بمراہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 میں واپسی کیلئے تیار
سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہاکہ اگر شاہین معیاری فٹنس لیول کو برقرار رکھاتا ہے تو وہ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان میں سب کچھ موجود ہے جو ایک کامیاب تیز گیند باز بننے کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی جیت میں اہل رول ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گے۔
یو این آئی