ETV Bharat / sports

Eoin Morgan Retires from International cricket: ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ کوخیر باد کہا

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 12:32 PM IST

محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ Eoin Morgan Retirement

Eoin Morgan Retirement
انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایون مورگن

ایون مورگن دونوں فارمیٹس (یک روزہ اور ٹی 20) میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے اور سب سے زیادہ میچ کھیلنے کھلاڑی کے طور پر اپنے کریئر کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ساتھ ہی وہ انگلینڈ کو ون ڈے ورلڈ کپ چیمپیئن بنانے والے پہلے کپتان ہیں۔ ایون مورگن کے اس فیصلے کا امکان تھا کیونکہ وہ کافی عرصے سے خراب فارم اور انجری سے لڑ رہے تھے۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے اور 'دی ہنڈریڈ' مقابلوں میں لندن اسپرٹ کی کپتانی بھی کریں گے۔ England's World Cup-winning captain Eoin Morgan

  • ✍️ "What a transformational leader."

    Tributes flow in from around the world after Eoin Morgan announces international retirement. https://t.co/4UkH6BG4Od

    — ICC (@ICC) June 28, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سنہ 2015 میں السٹر کُک کا جانشین مقرر ہونے کے بعد سے مورگن نے 126 یک روزہ اور 72 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی قیادت کی ہے۔ اس دوران انگلینڈ ان کی کپتانی میں 2016 ٹی 20 ورلڈ کپ کی رنر اپ تھی اور بعد میں مورگن کی کپتانی میں ہی انگلینڈ ٹیم نے 2019 کا ون ڈے ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔

سنہ 2009 میں انگلینڈ کی جانب سے اپنے نیشنل کریئر کا آغاز کرنے والے ایو مورگن نے پہلے آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔ محدود اوورز کی کرکٹ میں 340 مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کے علاوہ مورگن نے 2010 اور2012 کے درمیان 16 ٹیسٹ میچ بھی کھیلے ہیں۔ مورگن نے 16 ٹیسٹ، 248 ون ڈے اور 115 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بالترتیب 700، 7701 اور 2458 رنز بنائے ہیں جن میں 16 سنچریاں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ڈبلن(آئرلینڈ) میں پیدا ہونے والے مورگن نے 126 ون ڈے اور 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کی کپتانی کی۔

مورگن نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ کافی سوچنے اور سمجھنے کے بعد کیا ہے اور میں فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میرے کرئیر میں کئی اچھے لمحات آئے جس کے بعد ایسا فیصلہ لینا آسان نہیں تھا لیکن میرا ماننا ہے کہ ذاتی طور پر اور انگلینڈ دونوں کے لیے ایسا کرنا مناسب وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بطور کھلاڑی اور کپتان جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر مجھے بہت فخر ہے لیکن جن چیزوں کو میں پسند کروں گا اور سب سے زیادہ یاد رکھوں گا وہ وہ یادیں ہیں جو میں نے کچھ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ بنائی ہیں۔

آئی سی سی یک روزہ عالمی کپ 2019 جیتنے والے کپتان نے کہا کہ 'میں دو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں میں کھیلنے کے لیے خوش قسمت رہا ہوں لیکن مجھے یقین ہے کہ انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیموں کا مستقبل پہلے سے زیادہ روشن ہے۔ ہمارے پاس پہلے سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.