پرتھ: سیم کیرن (10/5) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 112 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے 113 رنز کا ہدف 11 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ ICC T20 World Cup 2022
کیرن نے انگلینڈ کے لیے بہترین گیند بازی کی، انہوں نے 3.4 اوورز میں 10 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی کیرن ٹی ٹوئنٹی میں پانچ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے پہلے بولر بن گئے۔ انہوں نے افغانستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے ابراہیم زدران (32) اور عثمان غنی (30) کو بھی آؤٹ کیا۔ افغانستان نے 17 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے لیکن 18 ویں اور 20 ویں اوور میں کیرن کی چار وکٹوں کی بدولت افغانستان کی باقی ٹیم تین رن کے اندر سمٹ گئی۔ اس کے علاوہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے دو دو جبکہ کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔ England VS Afghanistan
بلے بازوں کی مایوس کن کارکردگی کے بعد افغان گیند بازوں نے 112 رنز کا دفاع کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ پہلی وکٹ کے لیے جوس بٹلر اور ایلکس ہیلز کی 35 رنز کی شراکت کے بعد افغانستان نے کسی بھی شراکت کو پنپنے نہیں دیا۔ مجیب الرحمان نے ڈیوڈ ملان (18) کی وکٹ حاصل کی جبکہ محمد نبی نے بین اسٹوکس کو دو رنز پر بولڈ کیا۔ راشد خان نے ہیری بروک کو سات رنز پر پویلین بھیجا۔ تاہم دوسرے اینڈ سے لیام لیونگسٹن نے اسکور بنانا جاری رکھا اور انگلینڈ کو 18.1 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔ لیونگسٹن نے 21 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنائے جبکہ معین علی 10 گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup 2022 ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا کی شرمناک شکست
یواین آئی