انگلینڈ کی ٹیم کا دو ماہ طویل دورہ اب بھی جاری ہے۔ گجرات احمدآباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی۔20 میچ کھیلا گیا۔ جہاں بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹس سے ہرادیا۔ میچ کی خاص بات وراٹ نے ٹی۔20 میں 3 ہزار کا سنگ میل عبور کیا۔
وراٹ کوہلی سے پہلے یہ سنگ میل دو خواتین کرکٹرز عبور کرچکی ہیں، جن میں سے ایک کا تعلق نیوزی لینڈ جب کہ دوسری کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ احمدآباد میں کھیلا گیا، جہاں وراٹ کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا، انہوں نے میچ میں 49 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی۔
- یہ بھی پڑھیے
افغانستان نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
وراٹ کوہلی ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ رنز والے مرد کرکٹرز کی فہرست میں آج کے میچ سے پہلے بھی سرفہرست تھے لیکن آج انہوں نے 3000 رنز کا سنگ میل عبور کیا۔
واضھ رہے کہ مختصر طرز کی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ پر نظر دوڑائیں تو وراٹ کوہلی کے بعد دوسرے نمبر پر مارٹن گپٹل، تیسرے پر بھارت کے روہت شرما، چوتھے پر آسٹریلیا کے ایرون فنچ، پانچویں پر پاکستان کے شعیب ملک اور چھٹے پر پاکستان ہی کے محمد حفیظ براجمان ہیں۔