ETV Bharat / sports

بھارت کا نیوزی لینڈ دورہ اگلے سال ملتوی ہونے کا اندیشہ - افریقہ کی مردوں کی ٹیموں کا نام شامل ہے

آئندہ سال ہونے والے خواتین عالمی کپ کی ٹیموں کے علاوہ بنگلہ دیش، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیموں کا نام شامل ہے لیکن بھارت کا نہیں۔

indian tour to newzeland
بھارت کا نیوزی لینڈ دورہ
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 10:10 PM IST

ہندوستان کا نیوزی لینڈ میں تین ون ڈے کھیلنے کا دورہ مارچ 2022 سے اسی سال کے آخر تک ملتوی ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آج نیوزی لینڈ کی حکومت نے اپنی منیجڈ آئسولیشن اینڈ کوارٹین (ایم آئی کیو) کا ذکر کیا ہے جو کہ کووڈ وبائی مرض کی وجہ سے ملک میں داخل ہونے والے ہر فرد کے لیے لازمی ہے۔ اس میں آئندہ سال ہونے والے خواتین عالمی کپ کی ٹیموں کے علاوہ بنگلہ دیش، ہالینڈ اور جنوبی افریقہ کی مردوں کی ٹیموں کا نام شامل ہے لیکن ہندوستان کا نہیں۔

'اسٹف' نامی ویب سائٹ کے مطابق 2022 کے اختتام پر ہندوستان کا دورہ کیا جا سکتا ہے۔ بنگلہ دیش دسمبر اور جنوری کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا اور ایم آئی کیو کے مطابق ان کی ٹیم کے 35 ممبران نیوزی لینڈ جا سکیں گے۔ اسی طرح نیدرلینڈز جنہیں جنوری اور فروری کے درمیان تین ون ڈے کھیلنے تھے ، اب وہ مارچ 2022 میں 35 رکنی ٹیم کے ساتھ دورہ کرے گا۔ مارچ کو شروع ہونے والے خواتین ون ڈے عالمی کپ کے لئے جنوری ۔ فروری سے ہی ایم آئی کیو میں 181 لوگوں کے لئے جگہ رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لستھ ملنگا: ایک لیجینڈ کبھی ریٹائر نہیں ہوتا

نیوزی لینڈ کی مرد ٹیم کے کھلاڑی، جو اس وقت 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور اس کے بعد یو اے ای میں آئی پی ایل اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ہندوستان کے لئے جائیں گے۔ انہیں بھی ایم آئی کیو کے تحت ملک لوٹنے پر ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.