بھارت اور انگلینڈ کے مابین ٹی 20 سیریز 12 مارچ سے شروع ہوگی اور 5 میچ کھیلے جائیں گے۔ اس کے لیے بی سی سی آئی نے ٹیم اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اس اسکواڈ میں ایشان کشن، راہل تیواتیا، سوریہ کمار یادو اور ورون چکرورتی جیسے نئے چہروں کو جگہ دی گئی ہے جبکہ تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار کی بھی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
- ٹی 20 اسکوڈ اس طرح ہے۔
وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما(نائب کپتان)، کے ایل راہل، شکھر دھون، شریس ایر، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت(وکٹ کیپر)، ایشان کشن(وکٹ کیپر)، یزویندر چہل، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل، واشنگٹن سُندر، راہل تیواتیا، ٹی نٹراجن، بھونیشور کمار، دیپک چہر، نودیپ سینی اور شاردُل ٹھاکر