بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ٹیم محض 112 رنوں پر آؤٹ ہوگئی۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے اپنے کریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میں بہترین گیند بازی سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 112 رنز پر ہی ڈھیر کردی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا۔ انگلینڈ کے بلے باز زیک کراؤلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا اور پوری ٹیم 112 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
زیک کراؤلی نے 84 گیندوں میں 53 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ روی چندرن اشون نے 3 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کئے۔