ETV Bharat / sports

بھارت۔انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت کا محتاط آغاز

احمدآباد کے مودی اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں انگلینڈ کو 112 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالئے ہیں۔

India vs England 3rd test
India vs England 3rd test
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 11:01 PM IST

پہلی اننگ میں اکشر پٹیل کی شاندار گیندبازی(6 وکٹ) کے بعد روہت شرما کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری کی بدولت بھارت نے 3 وکٹ کھو کر 99 رنز بنالئے ہیں فی الحال روہت شرما 57 رنز اور اجنکیا رہانے ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں حالانکہ اس دوران اسٹیڈیم کی ایل ای ڈی لائٹس بند ہوگئی تھین جس کی وجہ سے کھیل کچھ وقت کے لیے رُکا رہا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انگلینڈ کو 112 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی ٹیم نے محتاط انداز میں آغاز کیا۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شبھمن گل نے آہستہ انداز میں اننگ کی شروعات کی۔

شبھمن گِل نے 51 گیندوں میں 11 رنز بنائے۔ انہیں جوفرا آرچر نے زیک کراؤلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ شبھمن کے آؤٹ ہونے کے بعد بھروسے مند بلے باز چیتیشور پجارا کریز پر آئے لیکن وہ کھاتہ کھولے بغیر جیک لیچ کا شکار بنے اور بھارت کا اسکور 2 وکٹ پت 34 رنز ہوگیا۔

اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی میدان میں آئے اور روہت کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 64 رنوں کی پارٹنرشپ کی، خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو جیک لیچ نے ہی کوہلی کو آؤٹ کر کے توڑا۔ کوہلی نے 58 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ تاہم دوسری جانب سے روہے شرما نے محاذ سنبھالے رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ جبکہ اجنکیا رہانے ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 2 اور جوفرا آرچر نے ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا فیصلہ غلط ثابت ہوا اور ٹیم محض 112 رنوں پر آؤٹ ہوگئی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے اپنے کریئر کے دوسرے ہی ٹیسٹ میں بہترین گیند بازی سے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ناکوں چنے چبوادیئے اور 6 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بھارت نے انگلینڈ کی پہلی اننگز 112 رنز پر ہی ڈھیر کردی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا۔ انگلینڈ کے بلے باز زیک کراؤلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا اور پوری ٹیم 112 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

زیک کراؤلی نے 84 گیندوں میں 53 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ روی چندرن اشون نے 3 اور ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.