ETV Bharat / sports

سیریز کے پہلے ٹی-20 میں بھارت کی شکست - Jos Buttler

نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی-20 میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

England beat India
England beat India
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 10:58 PM IST

بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 124 رنز بنائے تھے جسے انگلینڈ 2 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

بھارت کے 124 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی شروعات کافی اچھی رہی۔ جیسن رائے اور جوز بٹلر نے پہلے وکٹ کے لیے 8 اوورز میں 72 رنز کی پارٹنرشپ کر کے جیت کی بنیاد رکھ دی۔

جیسن رائے بدقسمتی سے اپنی نصف سنچری سے محض ایک رن سے محروم رہ گئے اور واشنگٹن سُندر کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 32 گیندوں میں 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 49 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ جوز بٹلر 27 رن بنا کر یزویندر چہل کا شکار بنے۔

اس کے بعد ڈیوڈ ملا اور کپتان ایون مورگن نے مزید کسی نقصان کے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرایا۔ ڈیوڈ ملان نے 24 اور مورگن نے 26 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے یزویندر چہل اور واشنگٹن سُندر نے ایک ایک وکٹ لئے۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بناسکی تھی۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن شریس ایر کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بہتر کاکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکا اور بھارتی ٹیم 124 رنز ہی بنا سکی تھی۔

بھارت کی جانب سے کے ایل راہل اور شکھر دھون نے اننگ کی شروعات کی لیکن دوسرے ہی اوور میں کے ایل راہل پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے ایک رن بنائے۔ اس کے علاوہ شکھر دھون 4 رنز اور وراٹ کوہلی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے تھے۔

اس کے بعد رشبھ پنت کریز پر آئے اور تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی انہوں نے کچھ بڑے شاٹس لگائے لیکن ان کی اننگ زیادہ دیر تک نہیں چلی اور وہ بھی 23 گیندوں میں 2 چوکے اور ایک چھکے کی مدد 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہیں بین اسٹوکس نے آؤٹ کیا تھا۔

ایک جانب سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہیں دوسرے کنارے شریس ایر نے محاذ سنبھالے رکھا اور 48 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے۔ ایر اننگ کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عادل راشد، مارک ووڈ، کرس جارڈن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ لئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.