ETV Bharat / sports

Australia vs England: انگلینڈ نے 9 وکٹ گنوانے کے باوجود چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرایا - آسٹریلیا بنام انگلینڈ

جیک کرولی (77) اور بین اسٹوکس (60) Zak Crawley and Ben Stokes کی شاندار نصف سنچری اننگز اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی ہمت افزا کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایسیز ٹسٹ میچ Ashes 4th Test کو 9 وکٹ گنوانے کے باوجود پانچویں اور آخری دن اتوار کو ڈرا کرالیا۔ آسٹریلیا یہ ٹسٹ ڈرا ہونے کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے آگے رہا۔ Australia vs England

Australia vs England: انگلینڈ نے 9 وکٹ گنوانے کے باوجود چوتھا ٹیسٹ ڈرا کرایا

author img

By

Published : Jan 9, 2022, 9:46 PM IST

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 388 رن کا ہدف دیا تھا۔ انگلینڈ نے کل کے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 30 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آسٹریلیا کو 4-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کی تمام 10 وکٹیں لینے تھے۔ لیکن آسٹریلیائی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود صرف نو وکٹیں لے سکی اور فتح سے ایک وکٹ دور رہ گئی۔Australia vs England

کرولی نے 100 گیندیں کھیلیں اور 77 رنوں میں 13 چوکے لگائے۔ اگرچہ حسیب حمید اور ڈیوڈ ملان سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ حمید نے نو اور ملان نے چار رنز بنائے۔ کرولی ٹیم کے 96 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان جو روٹ 85 گیندوں پر 24 رنز بنانے کے بعد ٹیم کے اسکور 156 پر پویلین لوٹ گئے۔ Ashes 4th Test Match

اسٹوکس 123 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 رنز بنانے کے بعد 193 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوس بٹلر 38 گیندوں پر 11 رنز بنانے کے بعد چھٹے بلے باز کے طور پر 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پیٹ کمنز نے بٹلر کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے ایک گیند بعد مارک وڈ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔

پہلی اننگز کے سنچری بنانے والے جانی بیئرسٹو 105 گیندوں میں 41 رن بنانے کے بعد اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر مارنس لابوشین کو کیچ دے بیٹھے ۔ انگلینڈ کا آٹھواں وکٹ 237 کےا سکور پر گرا۔ آسٹریلیا کو اب فتح نظر آنے لگی تھی۔ لیکن جیک لیچ اور اسٹورٹ براڈ نے نویں وکٹ کے لیے 33 رنوں کا ضافہ کرکے جدوجہد جاری رکھی۔ پارٹ ٹائم لیگ اسپنر اسٹیون اسمتھ نے لیچ کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ لیچ نے 34 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Ashes Series Record: دونوں اننگ میں سنچری کے ساتھ خواجہ نے بنائے کچھ دلچسپ ریکارڈ

براڈ نے 35 گیندوں پر آٹھ رنز بنائے جبکہ جیمز اینڈرسن چھ گیندیں کھیلنے کے بعد صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 30 رن کے عوض تین جبکہ کمنز اور لیون نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ آسٹریلیا کے لئے دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے عثمان خواجہ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ Australia vs England

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.