ETV Bharat / sports

Ashes 2023 تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان - انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ کا سنیاس

انگلینڈ کے تجربہ کار تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا اوول ٹیسٹ میچ ان کے کریئر کا آخری میچ ہوگا۔

Stuart Broad announces retirement
Stuart Broad announces retirement
author img

By

Published : Jul 30, 2023, 7:23 AM IST

لندن: انگلینڈ کے تیز گیند باز اسٹورٹ براڈ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچویں ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر ہفتہ کو کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ براڈ کا کہنا تھا کہ انھوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جمعہ کی شام کیا تھا، جس کی خبر انھوں نے سب سے پہلے اپنے ساتھی جیمز اینڈرسن اور سابق کپتان جو روٹ کو دی۔

براڈ نے اسکائی اسپورٹس کو بتایا، "کل (اتوار) یا پیر کو کرکٹ میں میرا آخری میچ ہوگا۔ یہ میرے لیے ایک شاندار سفر رہا ہے۔ ناٹنگھم شائر اور انگلینڈ کی جرسی پہننا میرے لیے فخر کی بات رہی ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے کبھی کرکٹ کا اتنا مزہ نہیں لیا، اس سیریز کا حصہ بننا بہت اچھا تجربہ رہا، میں ہمیشہ اپنے کیریئر کا اختتام اچھی فارم میں کرنا چاہتا تھا۔ یہ سیریز میرے کیریئر کی سب سے پرلطف اور تفریحی سیریز ہو۔'

براڈ نے گزشتہ ہفتے اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں 600 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں اور سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیز گیند بازوں کی فہرست میں اینڈرسن (690) کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ براڈ نے 166 میچوں میں 27.66 کی اوسط سے 602 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب ترین بولرز کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ چوتھے نمبر کے انیل کمبلے (619) سے کو پیچھے نہ چھوڑ سکیں، لیکن اتوار کو ان کے پاس ایک یادگاری نوٹ پر اپنے کیرئیر کو ختم کرنے کا موقع ہوگا۔

مزید پڑھیں: Spanish Hockey Federation بھارتی ہاکی ٹیم نے انگلینڈ کو برابری پر روکا

Ashes 2023 کمنز اور مرفی نے آسٹریلیا کو برتری دلائی

انہوں نے کہا، "میں اس کے بارے میں کچھ عرصے سے، چند ہفتوں سے سوچ رہا ہوں۔ انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا ہمیشہ میرے لیے ایک اہم مقام رہا ہے۔ مجھے آسٹریلیا کے ساتھ مقابلے پسند ہیں ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.