انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی، میچ کے دوسرے ہی اوور میں ٹیم کے اوپنر اوشکا فرنانڈو کے طور پر پہلا وکٹ گر گیا۔
سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ دسون شانکا نے 44 گیندوں پر 50 رنز بنائے جس میں تیں چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اس کے علاوہ کسل پریرا کے 30 رنز کی مدد سے سری لنکا نے انگلینڈ کو 130 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور عادل راشد نے دو دو وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ دنیا کا پہلا ٹیسٹ چیمپین ، بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست
وہیں انگلینڈ نے 130 رنز کے ہدف کو 17 اوورز ایک گیند میں آسانی سے حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جاس بٹلر نے سب سے زیادہ 68 رنز بنائے اور ان کو اس بہترین اننگ کے لیے پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔