انگلینڈ نے اپنے سلامی بلے بازوں جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان کے مابین 105 رن کی اوپننگ شراکت کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پر 180 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ بیرسٹو نے 43 گیندو ں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے جب کہ ملان نے محض 48 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 78 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں:P T Usha birthday: بھارت کی مایہ ناز ایتھلیٹ پی ٹی اوشا
اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 18.5 اوور میں محض 91 رن پر سمٹ گئی۔ سری لنکا کے لئے نویں نمبر کے بلے باز بنورا فرنانڈو نے سب سے زیادہ 20 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی نے 27 رن دیکر تین وکٹ اور سیم کرین نے 14 رن پر دو وکٹ لئے۔ دھماکہ دار پاری کھیلنے پر ملان کو پلیئر آف دی میچ اور کرین کو پلیئر آف دی سیریز کا انعام ملا۔
یو این آئی