ETV Bharat / sports

England vs Pakistan تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی - انگلینڈ بمقابلہ پاکستان

انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 63 رن سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے جواب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 158 رنز ہی بنا سکی۔ England Beat Pakistan

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی

author img

By

Published : Sep 24, 2022, 7:21 AM IST

کراچی: ہیری بروک (81 ناٹ آؤٹ) اور بین ڈکت ( 70 ناٹ آوٹ ) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کے بعد مارک ووڈ (3/25) کی شاندار گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے جمعہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 63 رن سے شکست دے دی۔ England Beat Pakistan by 63 Runs

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 221 رن بنائے۔ ڈکت اور بروک نے چوتھی وکٹ کے لیے 133 رن کی زبردست شراکت داری کرکے پاکستانی گیندبازوں نے ناکوں چنے چبوائے ۔ ڈکت نے 42 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رن بنائے جبکہ بروک نے 35 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 81 رن کی اننگز کھیلی۔

پاکستان 222 رن کے بڑے ہدف کے سامنے 20 اوور میں صرف 158/8 کے اسکور تک ہی پہنچ سکا۔ شان مسعود نے 40 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 66 رن کی جارحانہ اننگز کھیلی، حالانکہ انہیں کسی کا ساتھ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: Pak vs Eng 2nd T20 بابر اور رضوان کی طوفانی بلے بازی کے سامنے انگلش گیند باز بے بس

کپتان بابر اعظم (08) اور محمد رضوان (08) سمیت چھ پاکستانی بلے باز دوہرے ہندسے کو چھونے میں ناکام رہے۔ محمد خوشدل (29) نے کچھ دیر شان کا ساتھ دیا اور دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 62 رن کی شراکت داری کی۔ اس کے علاوہ محمد نواز نے بھی 19 رن بنائے۔ انگلینڈ کے لیے ووڈ نے چار اوور میں صرف 25 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ عادل رشید نے دو جبکہ ریس ٹوپلی اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.