ملتان ٹیسٹ: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تحت دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 پر آل آوٹ ہوگئی۔ پاکستانی بولرز کے آگے انگلینڈ بلے باز ٹک نہیں پائے۔ انگلینڈ کے خلاف اسپن پولر ابرار احمد نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ سات وکٹیں حاصل کی، جب کہ زاہد محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ England 281 all out as Pakistan's Abrar takes seven on debut
دوسرے روز کے میچ میں زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ کی، لیکن دونوں کی پارٹنر شپ 9 اوورز بھی مکمل نہ کرسکی، ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں ہی زیک کرالی کو 19 رنز کے ساتھ پویلین لوٹایا، جس کے بعد ابرار نے 19 ویں اوور میں بین ڈکٹ کی وکٹ لیتے ہوئے انگلینڈ کی اہم شراکت بھی توڑ ڈالی۔
ٹیسٹ میچ میں ڈیبو کرنے والے اسپن بولر ابرار نے بین ڈکٹ کو 63، جوروٹ کو 8 رنز، اولی پوپ کو 60، ہیری بروک کو صرف 9، کپتان بین اسٹوکس کو 30 اور ول جیکس کو 31 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔ ابرار کے علاوہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں: