کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کیشور بھارتی اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کا انڈین نیوی سے مقابلہ ہوا۔دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیر درج کرنے کے ارادے سے میدان میں اتریں۔ مہراج الدین ووڈو کی تربیت یافتہ محمڈن اسپورٹنگ کو انڈین نیوی کے کھلاڑیوں سے سخت چئلنج کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ کی تمام ترکوششوں کے باوجود کوئی گول نا ہوسکا۔ پہلے ہاف میں میچ کااسکور 0۔0 رہا۔
دوسرے ہاف میں محمڈن اسپورٹنگ نے جارحانہ انداز کیں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباو بنانے میں کامیاب رہی ۔کھیل کے49 ویں منٹ پر ڈیوڈ نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک صفر کی سبقت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے68 ویں منٹ پر لال رام سنگھا نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو0۔2 گول کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے انجوری ٹائم میں بریٹو نے گول کرکے انڈین نیوی کو میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی لیکن مہمان ٹیم کے لئے بہت دیر ہو چکی تھی۔
محمڈن اسپورٹنگ نے 1۔2 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ میں پہلی جیت درج کی۔ اس سے قبل پنجاب ایف سی (پی ایف سی) اور بنگلہ دیش آرمی فٹ بال ٹیم (بی اے ایف ٹی) نے یہاں وویکانند یووا بھارتی گراونڈ میں 132 ویں انڈین آئل ڈیورنڈ کپ کے اپنے گروپ اے کے میچ میں بغیر کسی گول کے ڈرا کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں:Fifa Womens World Cup سویڈن جاپان کو شکست دیکر سیمی فائنل میں
ایسٹ بنگال کے خلاف ڈرا کے بعد یہ آئی ایس ایل ٹیم کے خلاف بی اے ایف ٹی کا دوسرا ڈرا ہے۔ اس ڈرا کے ساتھ، بی اے ایف ٹی نے تین میچوں میں دو پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کا اختتام کیا، جبکہ پنجاب ایف سی کے پاس دو میچوں سے ایک پوائنٹ ہے۔