ETV Bharat / sports

Duleep Trophy پنچال اور سرفراز نے ویسٹ زون کی واپسی کرائی، سنسنی برقرار

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 8:04 PM IST

کپتان پریانک پنچال (ناٹ آؤٹ 92) اور سرفراز خان (48) نے 98 رن کی مفید شراکت داری کی بدولت ویسٹ زون نے دلیپ ٹرافی ٹائٹل مقابلے میں ساؤتھ زون کے خلاف ہفتہ کو واپسی کا جذبہ دکھاتے ہوئے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 182 رن بنالئے۔

پنچال نے ویسٹ زون کی واپسی کرائی، سنسنی برقرار

بنگلورو:ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر پنچال اتیتھ سیٹھ کا ساتھ دے رہے تھے۔ میچ کے پانچویں اور آخری دن ویسٹ کو جیت کے لیے ابھی 116 رن درکار ہیں، جنوبی زون کے گیند بازوں کا مقصد پنچال کی وکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر چار بلے بازوں کو سستے میں نپٹانا ہوگا۔

ساؤتھ زون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 213 رن بنائے جس کے جواب میں ویسٹ زون پہلی اننگز میں 146 رن پر سمٹ گئی۔ 67 رن کی برتری کے ساتھ ساؤتھ کے بلے بازوں نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 230 رن بنا کر ویسٹ کو جیت کے لیے 298 رن کا ہدف دیا۔

ویسٹ کی دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوسکا کیونکہ پرتھوی شا (7) اور ہاروک دیسائی (4) جلد ہی آؤٹ ہوگئے، دونوں کے آؤٹ ہونے پر اسکور بورڈ پر صرف 18 رن تھے۔ اگرچہ چیتشور پجارا (15) نے کپتان کا ساتھ دے کر اننگز کو بہتر بنانے کی کوشش کی لیکن واسوکی کوشک نے انہیں اپنا شکار بنا کر مغرب کی مشکلات میں اضافہ کیا جب کہ دھماکہ خیز سوریا کمار یادو (4) دوسری اننگز میں بھی فلاپ ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:India vs West Indies Test پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی ویسٹ انڈیز پر بڑی جیت

اس نازک موڑ پر سرفراز نے پنچال کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں نے ہوشیاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے چوکے اور چھکے لگانے کے بجائے اپنی توجہ سنگلز اور ڈبلز پر مرکوز رکھی جس کے نتیجے میں اسکور بورڈ چلتا رہا۔ اس شراکت کو توڑنے کے لیے ساوتھ کے کپتان ہنوما بہاری نے بار بار گیندبازوں میں تبدیلی کی حکمت عملی اپنائی اور آخر کار دن کے آخری سیشن میں سرفراز کی وکٹ کی صورت میں انہیں امید نظر آئی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.