ETV Bharat / sports

Pak New Zealand 2nd Test Venue Changed دھند کے باعث پاک-نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ ملتان سے منتقل - شدید دھند کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ سیریز

شدید دھند کے باعث پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان سے منتقل کرنے کے حوالہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اتفاق کر لیا۔ Due to Heavy Fog Pak New Zealand 2nd Test Venue Changed

ا
ا
author img

By

Published : Dec 24, 2022, 7:56 PM IST

ملتان: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ملتان میں شیڈول سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث ملتان سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملتان سمیت پورا صوبہ پنجاب اس وقت شدید دھند کی زد میں ہے جس کی وجہ سے آمد و رفت کے مسائل کے ساتھ ساتھ میچز کے انعقاد میں بھی شدید مسائل پیش آ سکتے ہیں۔ Pak New Zealand 2nd Test Match Multan Venue Changed

جنوری میں شہر میں مزید دھند اور اسموگ کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد مشکل ہو گیا ہے۔ کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور دونوں بورڈز نے میچ کی ملتان سے منتقلی پر اتفاق کیا۔ ابھی تک دوسرے میچ کے وینیو کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا لیکن ممکنہ طور پر سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی بھی کراچی کو ہی دی جا سکتی ہے جو 26 دسمبر سے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی بھی میزبانی کرے گا۔

ملتان نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی تھی اور وہاں دھند یا خراب روشنی کی وجہ سے تو کھیل متاثر نہیں ہوا تھا البتہ فضا کا معیار راولپنڈی سے بھی زیادہ خراب تھا۔ انگلینڈ سے ٹیسٹ میچوں کے دوران دھند کی وجہ سے پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی تھی جبکہ حد نگاہ بھی معمول کے مقابلے میں کم ہوتی تھی البتہ صبح میچ شروع ہونے تک دھوپ کی بدولت دھند کافی حد تک ختم ہو جاتی تھی۔

مزید پڑھیں: پاکستان۔ نیوزی لینڈ سیریز کے لئے 25 فیصد شائقین کی اجازت

انہیں مسائل کی وجہ سے میچ کو لاہور میں بھی منعقد نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ موسم سرما کے دوران وہ بھی دھند اور اسموگ سے شدید متاثر رہتا ہے۔ ایسے میں صرف کراچی اور راولپنڈی ہی میچز کی میزبانی کے لیے سب سے بہتر وینیوز بچتے ہیں کیونکہ ملک کے بقیہ حصوں میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد کے حوالے سے مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔

دو ٹیسٹ میچوں کے بعد کراچی میں تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.