بھارتی ٹیم میں واپسی کرنے والے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کا ماننا ہے کہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم جلد ہی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بلے باز بن سکتے ہیں۔ بابر اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں نمبر ون بلے باز ہیں۔ کارتک کو پورا یقین ہے کہ وہ جلد ہی تاریخ کے ایسے پہلے بلے باز بن جائیں گے، جوتینوں فارمیٹس میں نمبر ایک ہونگے۔ Babar Azam can become World No. 1 batter in all formats
دی آئی سی سی ریویو پروگرام میں کارتک نے کہا، "ان کا تینوں فارمیٹس میں ٹاپ پر پہنچنا صد فیصد یقینی ہے۔ وہ ایک کلاس پلیئر ہیں جو اس وقت اپنی بلے بازی میں سب سے اوپر ہیں۔ وہ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں اور مختلف آرڈرز پربلے بازی بھی کرسکتے ہیں۔ "انہیں آنے والے کچھ وقت میں کافی ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا ہے۔ میرے خیال میں ان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں۔" کارتک کا خیال ہے کہ بابر نے اپنی بلے بازی تکنیک میں جو تبدیلیاں کی ہیں، اس سے انہیں فائدہ ہوسکتا ہے۔ The ICC Review Program
انہوں نے کہا، "بلے بازی کے دوران ان کا توازن اور ٹائمنگ دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔ چاہے فرنٹ فٹ ہو یا بیک فٹ، وہ گیند کو زبردست طریقے سے اسٹرائیک کرتے ہیں۔ یہی چیز انہیں ایک خاص کھلاڑی بناتی ہے۔ موجودہ وقت میں کھیل رہے کرکٹروں میں فی الحال ان کے پاس ابھی سب سے زیادہ وقت ہے۔ اگر آپ بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے ہیں تو آپ کو مسلسل کچھ نہ کچھ تبدیلیاں کرنی ہوتی ہیں۔ یہ تبدیلی اگرایک فیصد بھی ہے تب بھی آپ اس سے بڑا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں: Afghanistan Bowling Coach: عمر گُل افغانستان کے بالنگ کوچ مقرر
بابر اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں پانچویں نمبر کے بلے باز ہیں۔ ان کے اوپر مارنس لیبوشین اور'فیب فور' کے تین کھلاڑی جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور کین ولیمسن ہیں۔ کارتک کا خیال ہے کہ بابر اس کلب میں شامل ہو کر فیب فور کو 'فیب فائیو' بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دنیش کارتک کو جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ دنیش کارتک کی تقریباً 3 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ Dinesh Karthik selection in India team for South Africa T20 Series
یو این آئی