ETV Bharat / sports

Delhi Capitals Beat RCB ویمنز پریمیئر لیگ میں بنگلور کی مسلسل پانچویں شکست - دہلی کیپٹلس نے آر سی بی کو ہرایا

ویمنز پریمیئر لیگ کے 11ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلور کی پانچ میچوں میں یہ پانچویں شکست ہے۔ دہلی کی جیس جانسن کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Delhi Capitals beat Royal Challengers Bangalore

ویمنز پریمیئر لیگ میں بنگلور کی مسلسل پانچویں شکست

author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:38 AM IST

ممبئی: ایلیس پیری (ناٹ آؤٹ 67) کی نصف سنچری اور ریچا گھوش (37) رنز کے باوجود آر سی بی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کیپٹلس نے پیر کو ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلی جیت کی تلاش میں بنگلور نے کیپٹلس کے سامنے 151 رن کا ہدف رکھا۔ کیپٹلس نے یہ ہدف 19.4 اوور میں حاصل کر لیا اور بنگلور کو پانچویں شکست دی۔ ایلیس پیری نے شروع سے آخر تک بنگلور کی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 52 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 67 رن بنائے۔ ریچا نے 16 گیندوں پر 37 رن بنائے جن میں تین چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ بنگلور ایک موقع پر رن بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی تھی لیکن پیری ریچا نے آخری چھ اووروں میں 82 رن جوڑ کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔

بنگلور نے اس اسکور کا دفاع کیا اور کیپٹلز کی چار وکٹیں 109 رن پر گراکر میچ پر پکڑ بنالی لیکن ماریزان کپ (32 ناٹ آؤٹ) اور جیس جانسن (29 ناٹ آؤٹ) نے پانچویں وکٹ کے لیے 45 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کرکے ٹیم کی جیت دلا دی۔ کیپٹلس ڈبلی پی ایل ٹیبل میں پانچ میں سے چار جیت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ بنگلور پانچوں میچ ہار کر ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ کیپٹلز نے ٹاس جیت کر بنگلور کو بیٹنگ کے لیے بلایا۔ بنگلور کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والی کپتان اسمرتی مندھانا بدستور خراب فارم میں رہیں اور شیکھا پانڈے کے ہاتھوں آؤٹ ہونے سے قبل 15 گیندوں میں صرف آٹھ رن ہی بنا سکیں۔

مندھانا کی وکٹ گرنے کے بعد بنگلور کی رنوں کی رفتار رک گئی اور شیکھا نے نویں اوور کی آخری گیند پر سوفی ڈیوائن (19 گیندوں، 21 رن) کو پویلین بھیج دیا۔ بنگلور 10 اوور میں صرف 50 رن بنا سکی اور کچھ دیر بعد ہیتھر نائٹ (12 گیندوں، 11 رن) کی صورت میں اس نے اپنا تیسرا وکٹ گنوا دیا۔ پیری اور ریچا کی شراکت نے ٹیم کو مشکلات سے نکالا جو اننگز کے 14ویں اوور تک صرف 68 رن بنا سکی تھی۔ پیری نے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر شاندار آغاز کیا۔ انہیں تیسری گیند پر زندگی ملی اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیری نے اوور کا خاتمہ چھکا لگا کر کیا۔

ریچا نے اگلے ہی اوور میں پیری کو سہارا دیتے ہوئے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ابتدائی 35 گیندوں پر صرف 25 رن بنانے والی پیری نے 45 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اننگز کے 17ویں اور 18ویں اوور میں 38 رن بنانے والی یہ جوڑی بنگلور کو 160 رن تک لے جا سکتی تھی، تاہم شیکھا نے 19ویں اوور میں ریچا کو آؤٹ کر کے رنوں کی رفتار پر لگام لگائی۔ پیری کے چھکے کی بدولت بنگلور آخری اوور میں 11 رن جوڑ کر 150/4 تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔ کیپٹلس کے لیے شیکھا نے چار اوور میں صرف 23 رن دے کر تین وکٹ لیے۔ بنگلور کو چوتھا وکٹ تارا نورس سے ملا جنہوں نے تین اوور میں 25 رن دیے۔ جیس جانسن کیپٹلز کی سب سے مہنگی گیندباز ثابت ہوئی، انہوں نے چار اوور میں 39 رن دیے۔

یہ بھی پڑھیں: WPL 2023 ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی

کیپٹلز کے لیے اننگز کا آغاز کرنے والی شفالی ورما پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئیں لیکن ایلس کیپسی نے ٹیم کے لیے تیز شروعات کو یقینی بنایا۔ کیپسی نے 24 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 38 رن بنائے اور کیپٹلز کو آؤٹ ہونے سے پہلے پانچ اوور میں 45 رن تک پہنچا دیا۔ کپتان اور اوپنر میگ لیننگ تاہم 18 گیندوں پر صرف 15 رن ہی بنا سکیں۔ پیری، شرینکا پاٹل اور آشا شوبھنا نے رنوں پر لگا لگاکر کاپ اور جمائمہ روڈریگس پر دباؤ بنایا۔ روڈریگز کو بھی 17 رن پر زندگی ملی، حالانکہ وہ اس کا فائدہ نہ اٹھا سکیں اور 32 (28) کے اسکور پر آؤٹ ہو گئیں۔ کیپٹلز کو آخری پانچ اوور میں 37 رن درکار تھے۔ پیری، شرینکا اور میگھن شوٹ کی سخت گیند بازی نے کیپٹلز کی راہ مشکل بنا دی اور وہ آخری اوور کے آغاز سے قبل فتح سے نو رن دور تھے۔ رینوکا نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر صرف دو رن دیے، لیکن جانسن نے تیسری اور چوتھی گیند پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر بنگلور کو اپنی پہلی جیت کا مزہ چکھنے سے محروم کردیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں اپنا کھاتہ کھولنے کی کوشش میں اب مندھانا کی ٹیم بدھ کو یوپی واریرس سے مقابلہ کرے گی۔ کیپٹلز کا اگلا مقابلہ جمعرات کو گجرات جائنٹس سے ہوگا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.