ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 56 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے تھے جسے دہلی کیپٹیلز نے 18.2 اوورز میں 6 وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 72 رنوں پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جس کے بعد ممبئی انڈینز کا پلڑا بھاری نظر آ رہا تھا تاہم مڈل آرڈر میں للت یادو اور شاردُل ٹھاکُر جبکہ لوور آرڈر میں اکشر پٹیل نے بہترین بلے بازی کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ شاردُل ٹھاکُر نے 11 گیندوں میں 22 رنز بنائے جبکہ ساتویں وکٹ کے لیے للت یادو اور اکشر پٹیل 30 گیندوں میں 75 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ کرکے ٹیم کو جیت دلائی۔ Delhi Capitals Beat Mumbai Indians
للت یادو نے 38 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے جبکہ اکشر پٹیل نے 17 گیندوں میں 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 38 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیلی اور ٹیم کا فاتحانہ آغاز کروایا۔ ممبئی کی جانب سے باسل تھمپی سب سے کامیاب گیند باز رہے اور 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ مروگن اشون نے دو اور ٹائمل ملز نے ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی پی ایل کے دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 170 رنز بنائے تھے۔ IPL Latest News
دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر ممبئی کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما اور ایشان کشن نے پاور بلے میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 67 رنز کی پارٹنرشپ کی تھی۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو نے روہت شرما کو آؤٹ کر کے توڑا تھا۔ روہت نے 32 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد انمول پریت سنگھ، تلک ورما اور کیرون پولارڈ بھی جلدی جلدی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔ انمول پریت سنگھ نے 8 رنز، تلک ورما نے 22 رنز اور کیرون پولارڈ نے 3 رنز بنائے۔ حالانکہ اس دوران ایشان کشن کریز پر ڈٹے تھے اور 48 گیندوں میں 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 81 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز کی جانب سے کُلدیپ یادو سب سے کامیاب گیند باز رہے اور تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ خلیل احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ IPL Live Score