ETV Bharat / sports

Australia ODI Captaincy کپتانی پر پابندی معاملہ میں وارنر، سی اے سربراہ سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 3:02 PM IST

وارنر اپنے اوپرعائد پابندیوں کی مدت کی تکمیل کے بعد بعد ٹیم میں واپس آئے اور انہوں نے کئی فتوحات دلائیں، جن میں گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فتحیابی بھی شامل ہے۔ David Warner Likely to Meet CA Boss

David Warner Likely to Meet CA Boss to Discuss Lifetime Leadership Ban
وارنر کپتانی کی پابندی پر بات کرنے کے لیے CA سربراہ سے ملاقات کریں گے

سڈنی: آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ کے الزام میں تاحیات کپتانی کی پابندی کے تناظر میں کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ نک ہاکلے سے ملاقات کریں گے۔ غور طلب ہے کہ سنہ 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران بال ٹیمپرنگ کے الزام میں تین آسٹریلوی کرکٹرز، اس وقت کے کپتان اسٹیون اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ یہ کیس سینڈ پیپر گیٹ بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے نام سے مشہور ہوا۔ جس کے بعد اسمتھ پر کسی بھی قسم کی کپتانی کرنے پر دو برس کی پابندی عائد کردی گئی، جب کہ وارنر پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔ David Warner Likely to Meet CA Boss to Discuss Lifetime Leadership Ban

وارنر اپنے اوپر عائد پابندیوں کی مدت کی تکمیل کے بعد بعد ٹیم میں واپس آئے اور انہوں نے کئی فتوحات دلائیں، جن میں گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فتحیابی بھی شامل ہے۔ ان کا رویہ بھی بہترین رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز سمیت کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز نے CA سے وارنر پر کپتانی کی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ایرون فنچ کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب آسٹریلوی ٹیم میں ون ڈے کپتانی کا آپشن کھل گیا ہے۔ وارنر اب کپتانی کا عہدہ سنبھالنے کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔ ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو اس کام میں سب سے آگے سمجھا جارہا ہے، جب کہ وارنر بھی اس دوڑ میں ہے، حالانکہ کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

منگل کے روز وارنر نے کہاکہ ان پر تاحیات پابندی کے پیچھے نہ صرف ایک وجہ ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ایم او یو پر کھلاڑیوں اور سی اے کے درمیان تنازع بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ "میں نے نک ہاکلے سے بات کی ہے۔ اس وقت یہ سب بہت مشکل ہے لیکن اگلے ایک یا دو ہفتوں میں حالات بدل سکتے ہیں۔ کسی بھی چیز کے لیے جلدی نہیں ہے۔"

وارنر نے یہ بھی کہاکہ اگر انہیں ون ڈے کی کپتانی کے لیے سمجھا جاتا ہے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی، لیکن اگر مجھے کپتانی کا موقع ملتا ہے تو یہ میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہوگی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.