ETV Bharat / sports

Daniel Vettori Coaching Experience: ڈینیئل ویٹوری آسٹریلیا کے اسسٹنٹ کوچ مقرر

ڈینیئل ویٹوری اور آندرے بورووچ کو آسٹریلیا کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ Former New Zealand Captain Daniel Vettori

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری
author img

By

Published : May 24, 2022, 5:26 PM IST

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیل ویٹوری کو آسٹریلیا کی مَردوں کی ٹیم کے سربراہ اینڈریو میکڈونلڈ کی نئی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویٹوری کو آندرے بورووچ کے ساتھ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔یہ دونوں سری لنکا کے خلاف جون کے آخر میں شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بورووچ گزشتہ سال سے آسٹریلیا کی ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں جب کہ وہ آسٹریلیا اے ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا بھی حصہ ہیں۔ Daniel Vettori Coaching Experience

پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے ویٹوری دی ہنڈریڈ کے اس سیزن میں بطور کوچ برمنگھم فینکس سے منسلک ہوں گے۔ گزشتہ سیزن میں اس ٹیم کو فائنل تک لے جانے میں ویٹوری نے بھی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ میکڈونلڈ اور ویٹوری دونوں کو ایک ساتھ کھیلنے اور کوچنگ فراہم کرنے کا تجربہ ہے۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے ایک ساتھ کھیلنے کے علاوہ وہ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا بھی حصہ رہے ہیں، جہاں میکڈونلڈ نے ویٹوری کے انڈر اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔

ویٹوری کا کوچنگ کریئر کافی تجربہ کار رہا ہے۔ وہ بنگلہ دیش ٹیم کے ساتھ اسپن بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اپنے نئے کردار میں ویٹوری آسٹریلوی گیند بازوں کی تیاریوں، منصوبہ بندی اور ان کے کام کے بوجھ کی نگرانی کے لیے میکڈونلڈ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کرکٹ کوچز سے بھی باقاعدہ رابطہ رکھنا ہوگا۔

دی ہنڈریڈ 4 اگست سے 3 ستمبر تک ہو گا، اس لیے ویٹوری آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہو سکتے۔ تاہم وہ اس سے پہلے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور تین ٹی 20 سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ویٹوری کو کرکٹ کوچنگ کا کافی تجربہ ہے جبکہ بورووچ کے پاس کرکٹ کا کوئی پیشہ ورانہ پس منظر نہیں ہے لیکن وہ اس سے قبل میکڈونلڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں جب میکڈونلڈ وکٹوریہ اور میلبورن رینیگیڈز کے ہیڈ کوچ تھے۔ ان کے ساتھ آسٹریلیائی خواتین کے اسسٹنٹ کوچ بین سویر اور سنی کالیار اے ٹور میں شامل ہوں گے جس میں دو ون ڈے اور دو چار روزہ میچ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.