ETV Bharat / sports

CWG 2022, IND vs AUS:آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دی

کامن ویلتھ گیمز 2022 خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے بھارتی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں 8 وکٹ پر 154 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 19 اور میں تین وکیٹ رہتے ہدف کا پیچھا کرلیا۔

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 10:00 PM IST

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بھارت کو تین وکٹوں سے شکست دی

ایشلے گارڈنر کی ناٹ آؤٹ 52 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے جمعہ کو بھارت کے خلاف کامن ویلتھ گیمز کے گروپ اے کے اپنے میچ میں چھ گیند باقی رہ کر تین وکٹ سے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔

بھارتی کپتان ہرمن پریت کور (52) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں آٹھ وکٹ پر 154 رنز کا مضبوط اسکور بنایا، جب کہ آسٹریلیا نے 49 رنز پر اپنے پانچ وکٹ گنوانے کے باوجود گارڈنر کی 35 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 52 رنز بنائے۔ رن کی اننگز کی بنیاد پر 19 اوورز میں سات وکٹوں پر 157 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔

ہرمن نے 34 گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اوپنر شیفالی ورما نے 33 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔ اسمرتی مندھانا نے 17 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 24 اور جمائمہ روڈریگس نے 12 گیندوں میں 11 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیس جانسن نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میڈیم پیسر رینوکا سنگھ نے پہلی چار وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو مشکل میں ڈال دیا۔ دیپتی شرما نے آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 49 کے اسکور پر گرادیا۔ لیکن اس کے بعد گارڈنر اور گریس ہیرس نے چھٹی وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہیرس نے 20 گیندوں پر 37 رنز میں پانچ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 110 کے اسکور پر گری لیکن آسٹریلیا کی امیدیں کریز پر موجود گارڈنر سے ہی رہیں۔ گارڈنر کو الانا کنگ کا اچھا تعاون ملا اور دونوں نے آٹھویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی ناٹ آؤٹ شراکت قائم کر کے آسٹریلیا کو ایک اوور باقی رہ کر فتح سے ہمکنار کر دیا۔

کنگ نے 16 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 18 رنز میں تین چوکے لگائے۔ ہندوستان کی جانب سے رینوکا سنگھ نے 18 رن پر چار وکٹ اور دیپتی نے 24 رن پر دو وکٹیں حاصل کیں۔ حالانکہ یہ میچ رینوکا کے لیے یاد رکھا جانا چاہیے تھا، لیکن اب یہ ایشلے گارڈنر کی بہادری کے لیے جانا جائے گا۔ ایک وقت میں 49 رنز پر 5 وکٹیں گنوانے والی آسٹریلوی ٹیم نے گریس ہیرس کے ساتھ مل کر نہ صرف انہیں بحران سے نکالا بلکہ ایک اوور سے قبل ہی اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے لیے شاندار اننگز بھی کھیلی۔ اب ہندوستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے اپنے دونوں میچ جیتنے ہوں گے، ورنہ اسے دوسرے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Commonwealth Games 2022: بھارتی کھلاڑی آج متعدد مقابلوں میں اپنی طاقت دکھائیں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.