ETV Bharat / sports

Wahab Riaz پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان جانا چاہیے: وزیر کھیل پاکستانی پنجاب

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 7:18 PM IST

پاکستانی پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سیاست کو کرکٹ سے الگ رکھنا چاہیے اور پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانا چاہیے۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان جانا چاہیے: وزیر کھیل پاکستانی پنجاب

لاہور:پنجاب کے نگراں وزیر کھیل وہاب ریاض نے کہا کہ کھیل میں سیاست کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، بھارت کو ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنا چاہیے تھا اگر وہ نہیں آ رہا اس کے باوجود پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے انڈیا ضرور جانا چاہیے۔

وہاب ریاض نے دعوی کیاکہ بی سی سی آئی ایک طاقتور بورڈ ہے جو ہمیشہ اپنی من مانی کرتا ہے۔ پاکستانی اور ہندوستانی کھلاڑیوں کے باہمی تعلقات دوستانہ ہیں ان سے بات کرتے ہیں تو انہیں پاکستان آنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن جب حکومت کوئی فیصلہ کرلے تو پھر کرکٹر کچھ نہیں کرسکتے۔

نگراں وزیر کھیل کا کہنا تھا ورلڈ کپ چار سال میں ایک بار ہوتا ہے جب ہم کہتے ہیں کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے تو پھر کیوں اس کو مشروط کر رہے ہیں میرا خیال ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے ہندوستان ضرور جانا چاہیے۔

وہاب ریاض نے اپنے حوالے سے کہا کہ ان کی خواہش صرف ورلڈ کپ کھیلنا نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بھی مزید کھیلنا ہے اور وہ ٹیم میں کم بیک کے لیے کوشش بھی کر رہے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کچھ تاخیر ہوگئی ہے۔ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے علاوہ مستقبل قریب پاکستان کی کوئی سیریز نظر نہیں آ رہی اس لیے مجھے اپنا کم بیک مشکل لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Benzema Leaves Real Madrid کریم بنزما نے چودہ سال بعد ریال میڈرڈ کلب چھوڑا

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ قومی ٹیم اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے۔ دس اوورز کرانے والے بولر کی کمی ضرور ہے لیکن جو بولر ٹیم میں موجود ہیں وہ بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔خود پر تنقید کے حوالے سے وہاب ریاض نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ فیک اکاؤنٹ بنا کر تنقید کی جاتی ہے اور میں اس کا عادی ہوچکا ہوں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.