ETV Bharat / sports

Wriddhiman Saha Conflict: ردھیمان ساہا کی حمایت میں کئی کرکٹرز سامنے آئے

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 1:45 PM IST

وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کو سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم سے باہر کرنا Wriddhiman Saha Drop from Indian Squad اب تنازع کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ردھیمان ساہا کی حمایت
ردھیمان ساہا کی حمایت

ردھیمان ساہا کو ٹیم سے باہر کرنے کے معاملے میں سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ کے بعد اب سابق کوچ روی شاستری، سابق اسپنر ہربھجن سنگھ اور سابق تیز گیند باز آر پی سنگھ بھی ساہا کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ Cricketers Came Forward in Support of Wriddhiman Saha

روی شاستری اور ہربھجن سنگھ نے واٹس ایپ پر ایک صحافی کی جانب سے ساہا کو موصول ہونے والے نامناسب پیغامات کی سخت مذمت کی۔

  • Shocking a player being threatened by a journo. Blatant position abuse. Something that's happening too frequently with #TeamIndia. Time for the BCCI PREZ to dive in. Find out who the person is in the interest of every cricketer. This is serious coming from ultimate team man WS https://t.co/gaRyfYVCrs

    — Ravi Shastri (@RaviShastriOfc) February 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

روی شاستری نے بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے سے نمٹیں۔ انہوں نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'ایک کھلاڑی کو صحافی کی جانب سے دھمکیاں دینا حیران کن اور اپنے عہدے کا غلط استعمال ہے۔ یہ وہ چیز ہے جو بھارتی ٹیم کے ساتھ مسلسل ہو رہی ہے۔ بی سی سی آئی کے صدر کا اس معاملے میں مداخلت کرنے کا وقت آگیا ہے۔ معلوم کریں کہ یہ شخص کون ہے۔

اسکے علاوہ سابق اسپنر ہربھجن نے ردھیمان ساہا پر زور دیا ہے کہ وہ اس صحافی کا نام ظاہر کریں جس نے انہیں پریشان کن پیغامات بھیجے تھے۔ ہربھجن نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'ردھی آپ صرف اس شخص کا نام بتائیں تاکہ کرکٹ کمیونٹی کو معلوم ہو کہ کون ایسا کام کرتا ہے۔ ورنہ اچھے لوگ بھی شک کی زد میں آجائیں گے، یہ کیسی صحافت ہے؟ کھلاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

سابق تیز گیند باز آر پی سنگھ نے ردھیمان ساہا کی حمایت میں ٹویٹ میں لکھا کہ 'جب بی سی سی آئی یا کرکٹرز کی بات آتی ہے، تو ہم سبھی صحافیوں سے بہت سارے 'ذرائع' سنتے ہیں۔ کیا کوئی ایک ذرائع مجھے بتا سکتا ہے کہ یہ صحافی کون ہے جس نے ساہا کو دھمکی دی ہے؟

  • When it is about BCCI or cricketers, we hear so many ‘sources’ from all the journalists. Can a single source tell me who this so called journalist is who has threatened Saha? #cricketwitter https://t.co/C9PRjcaNES

    — R P Singh रुद्र प्रताप सिंह (@rpsingh) February 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کی صبح سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے ردھمان ساہا کی حمایت میں ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ 'بہت دکھی ہوں، نہ تو قابل احترام ہے اور نہ ہی صحافی۔ بس چمچہ گری ۔

  • Extremely sad. Such sense of entitlement, neither is he respected nor a journalist, just chamchagiri.
    With you Wriddhi. https://t.co/A4z47oFtlD

    — Virender Sehwag (@virendersehwag) February 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ردھیمان ساہا کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ پر اٹھنے والے سوالات کے بعد سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ان کی حمایت کی ہے۔

  • An honest coach Or someone just gives hope even after knowing that a player doesn’t fit in the scheme of things? Your opinion????? For me an honest coach ALWAYS!

    — Irfan Pathan (@IrfanPathan) February 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عرفان پٹھان نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'راہل ایک ایماندار کوچ ہیں۔ وہ ایسے شخص ہیں جنہیں پتہ ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی ٹیم کے منصوبے میں فٹ نہیں بیٹھتا ہے تو اسے امید دیتے ہیں۔ میرے لیے وہ ہمیشہ ایک ایماندار کوچ ہیں۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا نے ایک صحافی کے ساتھ اپنی گفتگو کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹ میں طوفان برپا ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.