ETV Bharat / sports

Shan Masood Marriage کرکٹر شان مسعود کا نکاح

پاکستانی کرکٹر شان مسعود بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے پشاور میں نیشے خان سے نکاح کیا ہے۔

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 6:50 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

لاہور: قومی ٹیم کے بلے باز اور نائب کپتان شان مسعود نے نکاح کرلیا اور ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ شان مسعود کے نکاح کے انتظامات کرنے والی ایونٹ کمپنی 'سوئری پرونٹس' (Soiree PR& Events) نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کرکٹر کے نکاح کا دعوت نامہ شیئر کیا۔ شان مسعود کے نکاح کی تقریبات کے انتظامات کرنے والی کمپنی کا تعلق پشاور سے ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ان کے نکاح کی تقریب بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں ہوئی۔

علاوہ ازیں شان مسعود کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والی کمپنی 'دا آرٹسٹ فوٹوگرافی' نے بھی ان کے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، تاہم تصاویر کے ساتھ کسی طرح کا کوئی کیپشن نہیں دیا گیا۔ علاوہ ازیں شان مسعود اور ان کی شریک حیات نشے خان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں سمیت صحافیوں اور دیگر افراد نے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد بھی پیش کی۔

ان کے نکاح کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ نکاح سے قبل کرکٹر نے منگنی کی رسم بھی کی اور انہوں نے اپنی شریک سفر کو انگوٹھی بھی پہنائی۔ شان مسعود پہلے ہی میڈیا کو بتا چکے تھے کہ ان کی شادی 21 جنوری تک ہوگی جب کہ ان کا ولیمہ رواں ماہ کے اختتام تک صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوگا۔کرکٹر بتا چکے ہیں کہ ان کی ہونے والی شریک سفر کا تعلق پشاور سے ہے اور ان کے مشے خان سے چند سال سے تعلقات تھے۔

کرکٹر نے بتایا تھا کہ وہ اپنی ہونے والی اہلیہ میشے خان سے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ملے تھے، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی اور تعلقات ہوئے اور اب وہ شریک حیات بننے جا رہے ہیں۔انہوں نے مشے خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے تعلقات کے بعد ہی کرکٹر کی زندگی اور طبیعت میں بہت بڑا فرق آیا اور انہیں امید ہے شادی کے بعد وہ مزید بہتر انسان اور اچھے کرکٹر بنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Shahid Afridi Daughter Marriage شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصٰی آفریدی کا نکاح

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.