محمد رضوان نے ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا کہ 'افغانستان کے بہادر عوام کو ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے، انہیں خوراک، رہائش، گرم کپڑے، ادویات وغیرہ کی ضرورت ہے۔ Mohammad Rizwan Visit Pak Afghan Border
انہوں نے سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ مشتاق احمد کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مشتاق احمد کے ساتھ پاک افغان سرحد پر صورتحال کا مشاہدہ کرنا آنکھ کھولنے والا تجربہ تھا۔ براہ کرم اپنا تعاون دیں اور اس کمیونٹی کی مدد کریں۔
واضح رہے کہ 'محمد رضوان نے سال 2021 میں سب سے زیادہ ایک ہزار 915 انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں جس میں انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ریکارڈ ایک ہزار 326 رنز بنائے ہیں۔