ETV Bharat / sports

عرفان پٹھان کا ٹویٹ کیوں موضوع بحث بن گیا؟ - Irfan Pathan Share Preamble of Indian Constitution

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک ٹویٹ کیا جس کے بعد سے ٹویٹر پر ان کی حمایت اور مخالفت میں تیزی نے ہلچل مچادی جب کہ سابق اسپنر امت مشرا نے ان کے ٹویٹ کے بعد ٹویٹ کر کے اشاروں اشاروں میں عرفان کا جملہ مکمل کردیا۔ Irfan Pathan's Tweet Became a Topic of Discussion

عرفان پٹھان کا ٹویٹ
عرفان پٹھان کا ٹویٹ
author img

By

Published : Apr 23, 2022, 1:56 PM IST

Updated : Apr 23, 2022, 6:40 PM IST

بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے جمعہ کو ایک ایسا ٹویٹ کیا جس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ عرفان پٹھان کے اس ٹویٹ پر اسپنر امت مشرا غصے میں آگئے اور انہوں نے اس کا جواب دیا۔ یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ بھارت کے دو بہترین کھلاڑی ٹویٹر پر آپس میں کیوں جھگڑ پڑے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے ایک ٹویٹ کیا جس کے بعد سے ٹویٹر پر ان کی حمایت اور مخالفت میں تیزی نے ہلچل مچادی جب کہ سابق اسپنر امت مشرا نے ان کے ٹویٹ کے بعد ٹویٹ کر کے اشاروں اشاروں میں عرفان کا جملہ مکمل کردیا۔ Irfan Pathan on'India's potential' tweet

سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا تھا کہ 'میرا ملک، میرا خوبصورت ملک، اس ملک میں عظیم ترین ملک بننے کی صلاحیت ہے لیکن۔۔۔، عرفان پٹھان نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے یہ ٹویٹ کس تناظر میں کیا ہے، جس پر امت مشرا برہم ہوگئے اور انہوں نے اس کا جواب دیا۔ دونوں کرکٹرز کے ٹویٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہے ہیں۔

  • My country, my beautiful country, has the potential to be the greatest country on earth.BUT………

    — Irfan Pathan (@IrfanPathan) April 21, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

عرفان نے اپنی بات ادھوری چھوڑ دی اور مزید کچھ نہیں لکھا۔ کہ انہوں نے یہ بات کس تناظر میں کہی؟ عرفان کا یہ ٹویٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ دوپہر تک یہ ٹویٹ بحث میں آگیا اور اس کے بعد اسپنر امت مشرا نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔ امت مشرا نے عرفان پٹھان کے اس ٹویٹ کا جواب دے کر اپنی جانب سے ٹویٹ کر کے عرفان کا جملہ اپنے انداز میں مکمل کیا۔ امت مشرا نے کُھل کر عرفان پٹھان کو نشانہ نہیں بنایا ہے بلکہ انہوں نے اشاروں میں اپنی بات بتائی ہے۔

امت مشرا نے لکھا کہ 'میرا ملک، میرا خوبصورت ملک، اس میں زمین کا بہترین ملک بننے کی صلاحیت ہے۔ صرف اس صورت میں جب کچھ لوگوں کو یہ احساس ہو کہ آئین پہلی کتاب ہے جس پر عمل کیا جانا چاہیے۔' امت مشرا کے اس ٹویٹ کو پٹھان کے ٹویٹ کا جواب سمجھا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ عرفان پٹھان نے جمعہ کی صبح 5.13 بجے ٹویٹ کیا تھا جب کہ امت مشرا نے 12:38 بجے عرفان پٹھان کے ٹویٹ کو مکمل کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ حالانکہ مشرا نے نہ تو پٹھان کو ٹیگ کیا ہے اور نہ ہی ری ٹویٹ کیا ہے لیکن صارفین امت مشرا کے اس ٹویٹ کو پٹھان کے ٹویٹ کا جواب سمجھ رہے ہیں۔

  • My country, my beautiful country, has the potential to be the greatest country on earth…..only if some people realise that our constitution is the first book to be followed.

    — Amit Mishra (@MishiAmit) April 22, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس دوران عرفان پٹھان نے اپنے ایک دیگر ٹویٹ میں دستور ہند کا پریامبل(تمہید) کی تصویر شیئر کی، اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ 'ہمیشہ اس کی پیروی کی اور میں اپنے خوبصورت ملک کے ہر شہری سے اس پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ براہ کرم پڑھیں اور دوبارہ پڑھیں۔

  • Always followed this and I urge each citizen of our beautiful country to follow this. Please read and re-read… 🇮🇳 pic.twitter.com/Vjhf6k3UaK

    — Irfan Pathan (@IrfanPathan) April 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دوسری جانب ان دونوں سابق کرکٹرز کے ٹویٹ کے بعد میں ٹویٹر پر صارفین کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی، کوئی عرفان پٹھان کے ٹویٹ کی حمایت کر رہا ہے تو کوئی عرفان پر تنقید کر رہا ہے حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں دونوں کرکٹرز کی جانب سے کسی بھی طرح کی کوئی وضاحت یا بات نہیں پیش کی گئی ہے۔

امت مشرا نے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا لوگوں میں بحث شروع ہوگئی اور سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ کچھ لوگ عرفان پٹھان کے حق میں نکلے اور کچھ لوگوں نے امت مشرا کو درست قرار دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ عام طور پر ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے جب ایک ہی ملک کے لیے کھیلنے والے کھلاڑی ٹویٹر پر ٹکرا جاتے ہیں۔ تاہم ابھی تک عرفان پٹھان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 23, 2022, 6:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.