اعلان کردہ آسٹریلیائی ٹیم میں عثمان خواجہ ورلڈ کپ 2019 کےلیے قومی ٹیم میں جگہ بنا نے میں کامیاب ہو ئے۔ پیٹر ہینڈ اسکومب ،جوس ہیجل ووڈ اورمیشل مارش کوٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔
کرکٹ آ سٹریلیا نے پر یس کا نفرنس کے دوران اس کی اطلاع دی ۔ایرون فینچ کو آسٹریلیا ئی ٹیم کا کپتان برقراررکھاگیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہاکہ ٹیم کے انتخاب کے دوران سلیکٹروں کو کا فی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈیوڈوارنر،اسٹیون اسمتھ ، عثمان خواجہ اور ایرون فینچ پر کا فی بحث ہو ئی۔ڈیوڈ وارنرآ ئی پی ایل 2019 میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔اسٹیون اسمتھ کی کارکرد گی بھی اچھی رہی ہے۔عثمان خواجہ اس وقت ٹاپ فارم میں ہیں۔ کپتان ایرون فینچ بھی خوب رن بنا رہے ہیں۔
ٹیم میں تین سلامی بلے باز ہیں۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بیٹنگ لائن کا فی مضبوط ہے۔اس کے علاوہ ٹاپ آ رڈر میں اسٹیون اسمتھ کی شمولیت سے بیٹنگ میں مضبوطیح آئی ہے۔ورلڈ کپ میں آ سٹریلیا اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔
ورلڈ کپ2019کےلیے آ سٹریلیا ئی ٹیم اس طرح ہے:
ایرون فینچ (کپتان)،جیسن بہرینڈوف،ایلکس کیری(وکٹ کیپر)،نیتھن کولٹرنال،پیٹ کمنز،عثمان خواجہ،نیتھن لیون، شان مارش،گلین میکسویل،جہے رچرڈسن،اسٹیون اسمتھ،میشل اسٹارک،مارکوس اسٹوئنس، ڈئیوڈ وارنراورایڈم زمپا۔