ETV Bharat / sports

Cricket World Cup 2023 احمدآباد اسٹیڈیم میں محمد رضوان کو دیکھ کر جے شری رام کے نعرے لگانے پر سیاستدانوں کا ردعمل

گزشتہ ہفتہ کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کا میچ کھیلا گیا۔ میچ کے دوران جب پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ رہے تھے تو تماشائیوں نے جے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔ جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا۔اس پر بہت سے سیاستدانوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لیڈروں نے اس کی حمایت کی ہے تو کچھ لیڈروں نے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان
پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 10:16 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور پاکستان کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں پر 'جئے شری رام' کے نعرے لگانے پر بھارتی رہنماؤں کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لیڈروں نے اس حرکت کی حمایت کی ہے تو کچھ لیڈروں نے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

دراصل سوشل میڈیا پر میچ کے دوران کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہجوم پاکستان کے دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو پویلین لوٹتے وقت جے شری رام کے نعرے لگا رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر اور ڈی ایم کے، کے سینئر لیڈر ادھے نیدھی اسٹالن نے اس حرکت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

  • India is renowned for its sportsmanship and hospitality. However, the treatment meted out to Pakistan players at Narendra Modi Stadium in Ahmedabad is unacceptable and a new low. Sports should be a unifying force between countries, fostering true brotherhood. Using it as a tool… pic.twitter.com/MJnPJsERyK

    — Udhay (@Udhaystalin) October 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈی ایم کے لیڈر نے لکھا کہ بھارت اپنی کھیل اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔تاہم نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ ناقابل قبول ہے۔کھیلوں کو قوموں کو متحد کرنے اور حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا چاہیے، اسے نفرت پھیلانے کے آلے کے طور پر استعمال کرنا درست نہیں۔

  • PM Modi desperately wants India to host the 2036 Olympics.

    But if this is what BJP has reduced our audiences to - where they heckle a Pakistani player with chants of Jai Shri Ram - massive doubts remain over whether we’re qualified & sporting enough to host ANY international… pic.twitter.com/8m4BgdAOFn

    — Saket Gokhale (@SaketGokhale) October 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ساکیت گوکھلے نے بھی اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا اور سوال کیا کہ کیا ہم کسی بھی بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ کی میزبانی کرنے کے قابل اور اہل ہیں؟ گوکھلے نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ 'پی ایم مودی چاہتے ہیں کہ بھارت 2036 کے اولمپکس کی میزبانی کرے۔ لیکن اگر بی جے پی نے ہمارے ناظرین کو اس سطح تک پہنچا دیا ہے جہاں وہ جئے شری رام کے نعرے لگا کر ایک پاکستانی کھلاڑی کو ہراساں کرتے ہیں، تو پھر یہ سوال کھڑا ہونا لازمی ہے کہ کیا ہم کسی بھی بین الاقوامی کھیل کی میزبانی کے اہل ہیں۔ حیرت کی بات نہیں کیونکہ جس اسٹیڈیم میں یہ حرکت کی گئی ہے وہ نریندر مودی اسٹیڈیم کہلاتا ہے۔

  • पूरा स्टेडियम जय श्री राम के मंत्र उच्चारण से मंत्रमुग्ध हो गया
    फिर जो आगे हुआ वो हम सबने देखा #JaiShriRam pic.twitter.com/UGTe8457A5

    — Gaurav Bhatia गौरव भाटिया 🇮🇳 (@gauravbhatiabjp) October 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان گورو بھاٹیہ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ پورا اسٹیڈیم جئے شری رام کے نعرے سے مسحور ہو گیا، پھر ہم سب نے دیکھا کہ آگے کیا ہوا بھاٹیہ نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کیا جس میں مبینہ طور پر اسٹیڈیم میں ایک بہت بڑا ہجوم 'جئے شری رام' گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بی جے پی کے ہی ایک اور متنازع لیڈر کپل مشرا نے ایسے ہجوم کی تعریف کی اور اپنے ایکس اکاؤنٹ پر 'ویل ڈن احمد آباد' لکھا اور کہا ہمیں تم سب پر فخر ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے اس میچ کو 7 وکٹوں سے جیت کر ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف لگاتار 8ویں جیت درج کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.