میوزیم کے جنرل مینیجر، اسٹیو ڈیوس کا کہنا ہے کہ ' ورلڈ کپ کے شروع ہوتے ہی کرکٹ شائقین کے لیے گویا کوئی تہوار شروع ہوا ہو'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمیں امید ہے کہ کرکٹ کے شائقین صرف پچ پر ہی نہیں بلکہ میوزیم میں بھی اپنے ہیرو کو دیکھنے کا لطف اٹھائیں'۔
کوہلی کا یہ مومی مجسہ ان کی جانب سے عطیہ کیے گئے جوتے، گلبز اور وردی میں ملبوس ہے۔
اس مجسمے کو دیکھنے کے لیے کرکٹ شائقین میڈم تساد کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔