ETV Bharat / sports

بھارت کے پاس ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کا سنہری موقع - آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ

اگر بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت جاتی ہے تو وہ جون میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ بنائے گی لیکن اگر بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ ہار جاتی ہے تو اسے اپنے بقیہ تین میچز جیتنے ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 12:36 PM IST

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔ چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بھارت نے آسٹریلیا کو 2-1 سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے بارڈر گاوسکر ٹرافی پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ جیت لیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں محض 36 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس کے بعد اجنکیا رہانے کی کپتانی میں ٹیم نے میلبورن میں ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی جبکہ سڈنی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ڈرا کیا۔ اس کے بعد آخری اور فیصلہ کُن برسبین ٹیسٹ میچ 3 وکٹوں سے جیت کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں بھارت کے پاس 71.7 فیصد پوائنٹس ہیں اور وہ اور 430 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ 70 فیصد پوائنٹس اور 420 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر آسٹریلیا ہے جس کے 69.2 فیصد اور 332 پوائنٹس ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست دو ٹیمیں رواں برس جون میں لارڈس میں میں فائنل کھیلیں گی۔

گزشتہ روز بھارت اور آسٹریلیا کے مابین چوتھے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے ٹویٹ کیا کہ 'بھارت سرفہرست ہے۔ گابا میں شاندار کامیابی کے بعد بھارت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر پھسل گیا ہے۔

بھارت کو اب پانچ فروری سے انگلینڈ کے ساتھ چار ٹیسٹ میچوں کی گھریلو سیریز کھیلنی ہے۔ اگر بھارتی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 0-2 سے جیت جاتی ہے تو وہ جون میں لارڈز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ چییمپئن شپ کے فائنل میں اپنی جگہ محفوظ بنا لے گی لیکن اگر وہ انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ ہار جاتی ہے تو اسے بقیہ تین میچز جیتنے ہوں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم
بھارتی کرکٹ ٹیم

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم کو جون تک کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلنی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست سے آسٹریلیا کو دھچکا لگا ہے اور اب آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے 89 پوائنٹس حاصل کرنے ہوں گے تب ہی وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں نیوزی لینڈ سے آگے پہنچے اور ایسا تب ہوسکتا ہے جب آسٹریلیا کم از کم دو ٹیسٹ میں جیت کے ساتھ ایک ٹیسٹ ڈرا کرے۔

دوسری جانب بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر آئی سی سی کی ٹیسٹ درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے جبکہ کین ولیمسن کی قیادت والی نیوزی لینڈ ٹیم سرفہرست مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.