ETV Bharat / sports

بہتر سے بہتر کارکردگی سے ٹیم کو فتح دلانے کی کوشش رہے گی: فواد عالم - پاکستان کے لیے بہتر سے بہتر کارکردگ

فواد عالم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بھی ہم بہت قریب آکر ہارے تھے تو کوشش یہی تھی کہ سیریز جیت نہیں سکتے لیکن ڈرا کر سکتے ہیں اور ڈرا کر کے بھی اگلی سیریز کے لیے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔

Fawad Alam
فواد عالم
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 6:50 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فواد عالم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو ٹاپ فور میں دیکھ رہا ہوں اور وہ ورلڈ کپ جیت بھی سکتی ہے۔

ڈان نیوز کے پروگرام 'ری پلے' میں گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ میری کوشش یہ ہے کہ پاکستان کے لیے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلاؤں۔

یہ بھی پڑھیں:

Tokyo Paralympics: طلائی کے بعد اوانی لیکھرا کے نام ایک اور تمغہ، وزیراعظم نے مبارکباد دی

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ بھی ہم بہت قریب آکر ہارے تھے تو کوشش یہی تھی کہ سیریز جیت نہیں سکتے لیکن ڈرا کر سکتے ہیں اور ڈرا کر کے بھی اگلی سیریز کے لیے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کے ہی ملک میں کھیلنا آسان نہیں ہوتا، گیندبازی اور بلے بازی دونوں اچھی ہیں اور کنڈیشنز بھی ان کے لیے سازگار تھیں لیکن مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی بہت اچھی رہی اور خوشی ہے کہ ٹیم کی جیت میں میرا بھی کردار رہا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آخری لمحات میں شکست کے حوالے سے بائیں ہاتھ کے بلے باز نے کہا کہ اتنی محنت کے بعد میچ ہارنے پر بہت دکھ ہوتا ہے کیونکہ اگلے ٹیسٹ میچ کے آغاز تک انتظار انتہائی صبر آزما ہوتا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.