یہ میچ برطانیہ کے برسٹل کے میدان پر کھیلا جانے والے تھا۔
یہ تیسرا میچ ہے جو بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔ اس سے قبل سری لنکا اور پاکستان کے درمیان خراب موسم کے باعث میچ شروع ہی نہیں ہو سکا تھا۔
ایمپائرز نے تین گھنٹے تک بارش رکنے کا انتظار کیا لیکن بارش نہیں رکی جس کے بعد میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
سری لنکا نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں انہیں جیت اور ایک میچ میں شکست ملی ہے۔
پاکستان کے ساتھ اس کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔
عالمی کپ میں شاندار آغاز کے بعد بنگلہ دیش کو مسلسل دو میچ میں شکست ملی ہے۔
اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سب کو چونکا دیا تھا۔ لیکن نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔